کیلئے) حلال نہ ہوگی جب تک دوسرے خاوند کے پاس نہ رہے۔(البقرۃ۲۳۰) اور یہی بات بخاری و مسلم او دیگر کتب احادیث میں نبی کریم رؤف رّحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ایک صحابی حضرت رفاعۃ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کی بیوی سے فرمائی ۔
سوال نمبر۲۵:-خواہ مخواہ حلالہ کروانا کیسا ہے ؟
جواب :-حلالہ کی شرط پر نکاح کرنا ناجائز و گناہ ہے ۔حضرت عبد اﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم رؤ ف رّحیم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے حلالہ کرنے والے اور جس کے لئے حلالہ کیا گیا اس پر لعنت فرمائی ۔(مشکوٰۃ شریف)
سوال نمبر۲۶:-حلالہ کی کیا صورت ہے کہ جس میں گناہ نہ ہو ؟
جواب :-اگر نکاح میں حلالہ کی شرط نہ رکھی جائے تو گناہ نہیں مثلاً کوئی قابلِ اعتماد آدمی ہے اس کے سامنے ساری صورت حال بیان کردی جائے تو وہ عورت سے عدت گزرنے کے بعد نکاح کرلے اور نکاح میں حلالہ کی شرط نہ رکھی جائے پھر وہ آدمی نکاح کے بعد جماع کرکے طلاق دیدے تو اس میں کوئی کراہت نہیں بلکہ اگر اچھی نیت ہے تو اجر کا مستحق ہے پھر پہلا شوہر عورت کی عدت گزرنے کے بعد اس سے نکاح کرلے۔(بہار شریعت ۸/۷۲)
سوال نمبر۲۷:-کیا ایک وقت میں تین طلاقیں دی جاسکتی ہیں ؟
جواب :-ایک وقت میں تین طلاقیں دینا گناہ ہے ۔چنانچہ نسائی شریف میں حدیث ہے حضرت محمود بن لبید رضی اﷲ تعالیٰ عنہ روایت کرتے ہیں ،کہ نبی کریم رؤف رّحیم کی خدمت میں ایک شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو