Brailvi Books

طلاق کے آسان مسائل
15 - 30
طلاق دے سکتا ہے اس کے بعد دوسرے طہر (پاکی کے دنوں) کے انتظار کی حاجت نہیں ۔

    او ر جہاں تک حمل میں طلاق دینے کا تعلق ہے تو اس صورت میں طلاق واقع بھی ہوجاتی ہے اور اس میں کچھ گناہ بھی نہیں ۔ صر ف دوسری صورتوں کی نسبت یہ فرق آتا ہے کہ عدت بچہ جننے تک ہوجاتی ہے ۔خواہ ایک دن بعد جنے یا ۹ مہینے بعد ۔

سوال نمبر ۱۲:-اگر نشے یا نیند میں طلاق دی تو واقع ہوجائے گی یا نہیں ؟

جواب :-اگر کسی نے نشہ پی کر طلاق دی تو ہوجائے گی ۔نشہ خواہ شراب پینے سے ہویا بھنگ یا افیون یا چرس یا کسی اور چیز سے ۔ بہر صورت طلاق ہوجائے گی ۔ البتہ اگر کسی نے اُسے مجبور کرکے یعنی قتل یا عضو کاٹ دینے کی دھمکی یا دھوکے سے نشہ پلا دیا یا حالت اضطرار میں مثلاً پیاس سے مررہا تھا اور کوئی حلال شے پینے کو نہ تھی تو ایسی حالت میں شراب وغیرہ نشہ کی چیز پی اور اس کے نشے میں طلاق دی تو واقع نہ ہوگی اورنیند میں دی جانے والی طلاق بھی واقع نہ ہوگی ۔ 

سوال نمبر۱۳: -اگر محض ڈرانے ، دھمکانے کی نیت سے طلاق دی تو واقع ہوگی یا نہیں؟ 

جواب :-طلاق دینے میں طلاق کی نیت کرنا ضروری نہیں ۔ زبا ن سے طلاق کے الفاظ ادا ہوگئے تو طلاق ہوجائے گی ۔خواہ سنجیدگی سے ہو یا مذاق سے یا ڈرانے دھمکانے کی نیت سے حتی کہ اگر زبان سے کوئی اور لفظ کہنا چاہتا ہو اور طلاق کے