Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
47 - 56
'' فیضانِ رضا'' کے آٹھ حروف کی نسبت سے دعوتِ اسلامی کے8 مدنی پھول
از: شيخ طريقت امير اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الياس عطار قادری رضوی دامت برکاتہم العاليہ 

مدینہ ۱: دعوتِ اسلامی کا بنیادی مقصد اِسلامِیّات کو دنیا کے لوگوں تک اِس طرح پہنچانا کہ مُبلِّغِین خود بھی سنّتوں سے آراستہ رہیں، اور مُناظِرانہ ردّ کو ماہرِ فن عُلَماءِ اہلسنّت پر چھوڑ کر تبلیغ و اشاعت کا کام کرتے رہیں۔

مدینہ ۲:اسلامیّات سے مُراد شَہَنْشاہِ خوش خِصال، سلطانِ شیریں مقال، پیکرِ حُسن و جمال ،مَخزنِ عظمت و کمال ، دافعِ رنج و ملال، صاحبِ جُودو نَوال ، رسولِ بے مثال، بی بی آمِنہ کے لال، محبوبِ ذُوالْجَلال عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم و رضی اللہ تعالیٰ عنہاکے وہ اَقوال و اَفعال ہیں جن پر حضرت سیدُنا امامِ اعظم ابوحنیفہ، حضرتِ سیِّدُنا امامِ مالِک ،حضرتِ سیِّدُنا امامِ شافِعی، حضرتِسیِّدُنا امامِ احمد بن حَنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہم قائم رہے۔سیِّدُنا امام اَبوالْحسن اشعری ،سیِّدُنا امام ابومَنصور ماتُرِیدی رضی اللہ عنہما جن کی تعلیم دیتے رہے۔ سرکار ِ بغداد حُضُورِ غوثِ پاک حضرتِ سیِّدُناشیخ عبدُالقادِرجِیلانی، سرکارِ غریب نواز حُضُورسیِّدُناخواجہ مُعینُ الحقِّ وَالدّین چِشتی،حُضُورسیِّدُنا شیخ شہابُ الحقِّ
Flag Counter