Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
46 - 56
کوئی بے ہودہ چینل کیسے دیکھوں!
مدنی چینل کی مہم ہے نفس و شیطاں کے خلاف

جو بھی دیکھے گا کریگا ان شاء اللہ اِعتراف
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شراب خانہ بند کردیا
    مرکزالاولیاء (لاہور) کے ایک اسلامی بھائی کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے یہاں ایک شخص نے بلیرڈ کلب کھول رکھا تھا جس کی آڑ میں شراب بیچنے اور فحش فلمیں دکھانے کا دھندا بھی کرتا تھا ۔جب رَمَضان المبارک       ۱۴۲۹؁ھ (2008)میں میں اس نےT.V. پردعوتِ اسلامی کے مَدَنی چینل کے رقت انگیزسلسلے (یعنی پروگرامز)دیکھے تو اتنا مُتأَثِّر ہوا کہ اَلحمدُ للہ عَزَّوَجَل اس نے شراب وغیرہ کے کاروبار سے توبہ کر لی اور دو دن کے اندراندر بلیرڈ کلب ختم کردیا۔
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مدینہ:مَدَنی چینل کی مزید بہاریں پڑھنے کے لئے''کرسچین کا قبولِ اسلام'، نامی رسالہ مکتبۃ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے ھدیۃً طلب کیجئے ۔
Flag Counter