| تعارفِ دعوتِ اسلامی |
قافِلہ کورس،63دن کا تربیتی کورس،،امامت کورس اور مُدرِّس کورس وغیرہم۔ اشاروں کی زبان میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کیلئے مُبَلِّغِین کواشاروں کی زبان میں گفتگو اور بیان سکھانے کیلئے 30دن کےقفل مدینہ کورس کا اہتمام بھی کیا جاتا ہے،جن میں باقاعدہ اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر اوردعا کی ترکیب بھی سکھائی جاتی ہے۔
ایصالِ ثواب
اپنے مرحوم عزیزوں کے نام ڈلواکر فیضانِ سنّت ،نماز کے احکام،اسلامی بہنوں کی نماز اور دیگر چھوٹی بڑی کتابیں تقسیم کرنے کے خواہش مند اسلامی بھائی مکتبۃ المدینہ سے رابِطہ کرتے ہیں۔
شادی بیاہ کے مواقع پر بَستے
شادی بیاہ و دیگر خوشی و غمی کے مواقع پر اہلِ خانہ کی طرف سے مفت رسائل اور کتابیں بانٹنے کیلئے مکتبۃ المدینہ کے بستے (اسٹال) لگائے جاتے ہیں یہ خدمت مکتبے کا مدنی عملہ خود پیش کرتا ہے آپ صرف رابِطہ فرمائیے۔
مجلسِ تَراجم
مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والے مختلف رسالوں کے جدا جدا زبانوں میں