Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
29 - 56
تعویذحاصل کریں ۔تعویذاتِ عطاریہ کی متعدِّد بہاریں ہیں ،چنانچِہ
دماغ کی رسولی
سکھر(باب الاسلام سندھ)کے مُقیم اِسلامی بھائی کا حلفيہ بيان کچھ یوں ہے کہ ہمارے علاقے ميں ايک شخص کو دماغ کی رسولی (يعنی برين ٹيومر) تھا ۔اس کے دو آپريشن ہوچکے تھے۔ اس کی حالت قابلِ رحم تھی۔ڈاکٹروں نے بھی جواب دے ديا تھا۔ کسی نے اُن کو تعويذاتِ عطّارِيہ استعمال کرنے کا مشورہ ديا۔ مگر مريض کی حالت مایوس کُن ہونے کی وجہ سے گھر والوں نے خاص توجُّہ نہ دی ۔ايک دن اُن کے چھوٹے بھائی مجلس مکتوبات تعويذات عطاريہ کے بستے (اِسٹال) پر گھبرائے ہوئے آئے اور روتے ہوئے کہنے لگے :'' بھائی جان کی حالت بہت زیادہ خراب ہوگئی ہے۔لگتا ہے شايد آج بھیّا کی زندگی کی آخِری رات ہے،وہ کسی کو نہيں پہچان رہے، سانس بھی اُکھڑی ہوئی ہے، کوئی تعويذ دے ديں۔'' مجلس کے اِسلامی بھائيوں نے انہيں تسلی دی :'' آپ مايوس مت ہوں، اللہ عَزَّوَجَلَّ شفا دينے والا ہے۔ آپ یہ تعويذ اتِ عطاريہ لے جائيے ، ان تعویذات کی بَرَکت سے کئی ایسے مریض بھی شفاپاچکے ہیں جنہیں ڈاکٹروں نے لاعلاج قرار دے دِیا تھا ۔''
Flag Counter