Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
21 - 56
دامت برکاتہم العالیہ کے خون پسینے سے سینچی ہو ئی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی پیغام کو قبول کیا،فیشن پرستی اور فَحّاشی وعُریانی سے سَر شار مُعاشَرے میں پروان چڑھنے والی بےشمار اسلامی بہنیں گناہوں کے دَلْدَل سے نکل کر اُمَّہاتُ الْمُؤ منین اور شہزادیئ کونَین بی بی فاطِمۃالزَّہرا رضی اللہ تعالیٰ عنہُنَّ کی دیوانیاں بن گئیں ۔ گلے میں دُوپٹّا لٹکا کر شاپِنگ سینڑوں اور مَخْلوط تفریح گاہوں میں بھٹکنے والیوں ، نائٹ کلبوں اور سنیما گھروں کی زینت بننے والیوں کو کر بلا والی عِفَّت مَآب شہزادیوں رضی اللہ تعالیٰ عنہُنَّ کی شر م وحیا کی وہ بَرَکتیں نصیب ہوئیں کہ مَدَنی بُرقع اُن کے لباس کا جُزْوِ لا یُنْفَک (یعنی نہ جدا ہونے والا حصہ)بن گیا ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ بے شمارمقامات پراسلامی بہنوں کے بھی شَرْعی پردے کے ساتھ ہفتہ وار سنَّتوں بھرے اجتماعات ہو تے ہیں ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مَدَنی مُنّیوں اور اسلامی بہنوں کو قراٰنِ کریم حِفظ ونا ظِرہ کی مفت تعلیم دینے کیلئے کئی مدارِسُ المدینہ اور عالِمہ بنانے کیلئے مُتَعَدِّد،''جامِعاتُ المدینہ'' قائم ہیں ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی میں '' حافِظات '' اور '' مَدَنِیّہ عالِمات''کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔بَہرحال اسلامی بھائیوں سے اسلامی بہنیں بھی کسی طرح پیچھے نہیں ہیں۔
اسلامی بہنوں کی ماہانہ کارکردگی کی ایک جھلک
    نمونۃً۱۴۲۹ھ کے مَدَنی ماہ جُمادِی الاُولیٰ (جون 2008)میں پاکستان
Flag Counter