Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
19 - 56
28تک پہنچ گئی۔ اِس اجتماعی اعتکاف کی دُور دُور تک دُھوم مچ گئی کہ 28اور وہ بھی نوجوان اسلامی بھائی اعتکاف میں بیٹھے ہوئے ہیں چُنانچِہ لوگ باقاعدہ اِن عاشقانِ رسول کی زیارت کے لئے آتے ۔الحمد للہ عزوجل اُسی سال دعوتِ اسلامی کا سورج طُلو ع ہوگیا اور دعوتِ اسلامی کے اوّلین مَدَنی مرکز گلزارِ حبیب مسجد (گلستانِ اوکاڑوی، باب المدینہ کراچی)میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پہلا اجتماعی اعتکاف کیا گیا ۔ کم وبیش 60 اسلامی بھائیوں نے امیرِ اہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی معیت میں اعتکاف کرنے کی سعادت پائی ۔ بڑھتے بڑھتے (تادم تحریر) یہ سلسلہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں پہنچ گیا ہے ۔ یوں دُنیا کی بے شُمار مساجِد میں ماہِ رَمضانُ المبارک کے30دن اور آخِری عَشرہ میں اِجتماعی اِعْتِکاف کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اِن میں ہزارہا اسلامی بھائی معتکف ہوکردیگر عبادات کے ساتھ ساتھ علمِ دین حاصل کرتے اورسُنّتوں کی تربیت پاتے ہیں۔ نیز کئی مُعْتَکِفِین اختتام رمضان مبارک پر چاند رات ہی سے عاشقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافلوں کے مسافِر بن جاتے ہیں ۔لاتعداد اسلامی بہنیں بھی اپنے اپنے گھروں کی'' مسجد بیت''میں اعتکاف کی سعادت حاصل کرتی ہیں،کثیر اسلامی بہنیں ان کی صحبت میں رہ کر سنّتوں کی تربیَّت حاصل کرتی ہیں۔
مدینہ:اجتماعی اعتکاف کی بہاریں پڑھنے کے لئے ''فیضانِ سنّت جلد اوّل'' اور'' دعوتِ اسلامی کی مَدَنی
Flag Counter