Brailvi Books

تعارفِ دعوتِ اسلامی
1 - 56
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ

اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ  ؕ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
دعوتِ اسلامی کا تعارُف
شیطان لاکھ سُستی دلائے مگر یہ رسالہ(تقریباً 56 صفحات) اوّل تا آخر ضرور پڑھ لیجئے۔ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ اپنے دل میں مَدَنی انقلاب برپا ہوتا محسوس فرمائیں گے۔
دُرُود شریف کی فضیلت
    امامُ الصّابِرین ،سیّدُ الشّاکِرین،سلطانُ الْمُتَوَکِّلِین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ دلنشین ہے: جِبرئیل (علیہ السلام) نے مجھ سے عرض کی کہ رب تعالیٰ فرماتا ہے:اے محمّد! (علیہ الصلوۃ و السلام)کیاتم اِس بات پر راضی نہیں کہ تمہارا اُمَّتی تم پر ایک بار دُرُود بھیجے،میں اُس پر دس رَحمتیں نازل کروں اور آپ کی اُمَّت میں سے جو کوئی ایک سلام بھیجے، میں اُس پر دس سلام بھیجوں ۔
         (مِشْکَاۃُ الْمَصَابِیح ،ج۱ ص۱۸۹، حدیث ۹۲۸، دارالکتب العلمیۃ بیروت )
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! 		صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter