قائم کی جو دعوتِ اسلامی کے عُلماء و مُفتیانِ کرام دامت فیوضھم پر مشتمل ہے ،جس نے خالص علمی، تحقیقی او راشاعتی کام کا بیڑا اٹھایا ہے۔ اس کے چھ شعبے ہیں''المد ینۃ العلمیۃ''کی اوّلین ترجیح سرکارِ اعلیٰحضرت اِمامِ اَہلسنّت، عظیم البَرَکت،عظیمُ المرتبت، پروانہ شمعِ رِسالت، مُجَدِّدِ دین و مِلَّت، حامیئ سنّت ، ماحیئ بِدعت، عالِمِ شَرِيْعَت، پيرِ طریقت،باعثِ خَيْر و بَرَکت، حضرتِ علاّمہ مولیٰنا الحاج الحافِظ القاری الشّاہ امام اَحمد رَضا خانعلیہ رحمۃ الرحمن کی گِراں مایہ تصانیف کو عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق حتَّی الْوَسعَ سَہْل اُسلُوب میں پیش کرنا ہے ۔اس سلسلے میں سیدی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے عربی رسائل اورآپ کے 10رسائل کی تسہیل وتخریج کرنے کے بعد انہیں شائع کیا جاچکا ہے ۔ اس کے علاوہ مجلس المدینۃ العلمیۃ کے تحت مختلف موضوعات پر تادم تحریر تقریباً70 سے زائد کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔