آپ دامت برکاتہم العالیہ کے قائم کردہ ادارے ''مکتبۃُ المدینہ''کے ذَرِیعے سرکارِ اعلیٰحضرت اور دیگر عُلَمائے اہلسنّت کی کتابیں طبع ہوکرلاکھوں لاکھ کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سنتوں کے پھول کھلارہی ہیں۔نیز سنَّتوں بھرے بیانات اور مَدَنی مذاکرات کی لاکھوں کیسیٹیں بھی دنیا بھر میں پہنچیں اورپہنچ رہی ہیں۔انٹرنیٹ کی ویب سائٹ www.dawateislami.net کے ذَرِیعہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کیا جارہا ہے ۔
نیکی کی دعوت، اِحیائے سنّت اور علمِ شریعت کو دنیا بھر میں عام کرنے کے عزمِ مُصمّم کے پیشِ نظر آپ دامت برکاتہم العالیہ نے'' مجلس المد ینۃ العلمیۃ''بھی