ترجمۂ کنزالایمان : اور ایک دوسرے کے برے نام نہ رکھو ، کیا ہی برا نام ہے مسلمان ہوکر فاسق کہلانا اور جو توبہ نہ کریں تووہی ظالم ہیں ۔''(پ۲۶، سورۃ الحجرات:۱۱)
امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ جہاں حُقوق اللہ عزوجل کے معاملے میں حددَرجہ محتاط ہیں وہاں حُقوق ُ العباد کے معاملے میں بھی بے حد احتیاط ملحوظ رکھتے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں:''حُقوق اللہ عزوجل تو اگر اللہ تعالیٰ چاہے تواپنی رحمت سے معاف فرما دے گا۔ مگر حُقوق ُ العِباد کا معاملہ سخْت تر ہے کہ جب تک وہ بندہ جس کا حق تَلَف کیا گیاہے، مُعاف نہیں کریگا اللہ عزوجل بھی مُعاف نہیں فرمائے گا اگرچہ یہ بات اللہ عزوجل پر واجب نہیں مگر اس کی مرضی یہی ہے کہ جس کا حق تَلف کیا گیا ہے اس مظلوم سے مُعافی مانگ کر راضی کیا جائے۔''