بہت عرصہ قبل سولجر بازار کے رہائشی اسلامی بھائی امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ سے ملاقات کی غرض سے حاضر ہوئے تو کسی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی۔ انتہائی مایوسی کے عالم میں ان کے منہ سے کچھ نازیباکلمات اداہوگئے ۔ جب آپ دامت برکاتہم العالیہ کو ان کلمات کے بارے میں بتایا گیا تو آپ نے (کچھ اس طرح) ارشادفرمایا'' یہ تو کلمۂ کفر ہے ۔''اس کے بعد اس اسلامی بھائی کی شدومد سے تلاش شروع کردی گئی ۔ تقریباً دو گھنٹے کی تلاش کے بعد بالآخر امیرِ اہل ِ سنت دامت برکاتہم العالیہ اس اسلامی بھائی کے گھر جا پہنچے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے کلمۂ کفر کے بارے میں بتایا اور توبہ کی ترغیب دلائی ۔ الحمدللہ عزوجل ! اس اسلامی بھائی نے آپ کی انفرادی کوشش کی برکت سے توبہ کرکے تجدیدِ ایمان کر لی۔