| تعارف امیرِ اہلسنّت |
واستقامت ومحنت جِدوجَہدِ مسلسل کی خبر دے رہا ہے ۔بلا مبالَغہ آپ اَہلسنّت وجماعت کیلئے ایک قیمتی سرمایہ ہیں۔''
رئیس القلم ، ادیب ِشَہِیرحضرت علامہ ارشدالقادِری علیہ رحمۃ اللہ الہادی فرماتے ہیں:''یہ حقیقت ہے ایک مولانا محمد الیاس قادِری (دامت برکاتہم العالیہ ) نے پوری دنیا میں اِنقلاب برپا کردیا ہے۔ ''
بابُ المدینہ(کراچی) میں اَہلسنّت کے قدیم اورمعروف ترین جامعہ دارُالعُلوم امجدیہ عالمگیر روڈ کراچی کے مُدَرِّس،مُعَمَّر ترین بزُرُگ ، عالم باعَمَل حضرت علامہ مولانا حلیم احمد اشرفی قدس سرہ امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ کے بارے میں لکھتے ہیں : ''سنجیدگی سے دیکھا جائے تو مسلمانوں کی اصلاحِ احوال کے لیے بہت سی صورتیں اختیار کی گئیں اوراب بھی اپنے مذاق کے اعتبار سے کدو کاوش کی جارہی ہے اورمحمد الیاس قادِری صاحب نے ایک نیا طریقہ اورنیا پروگرام شروع کیا اوراپنے مقصد میں بڑی عظیم کامیابی حاصل کی۔''
مزیدفرماتے ہیں،''جس ماحول میں نوجوان لڑکے اپنے آپ کو فیشن زدہ دکھانے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں یہ دعوت اسلامی کا جوان، زمانہ وحال کے خیالات سے بے نیاز ہو کر بڑے جذبے کےساتھ اپنی صورت ، اپنی شکل ، اپنا لباس سچے مسلمان جیسا بنانے کی کوشش میں لگاہواہے۔یہ دیکھ کر میرے دل میں خیال آیا کہ اس تحریک کا سربراہ یقینا کوئی ایسا شخص ہے جو اپنے ارادے اورنیت میں مخلص ہے ۔ تَصَنُّع (یعنی بناوٹ )سے پاک ہے۔ اوراسکا خُلوص عند اللّہ بھی مقبول ہے ۔ اس کی حسنِ