Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
56 - 88
چل رہی ہیں  جو کہ دلوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔ہائے ہائے! بڑھاپا آنکھیں پھاڑے پیچھا کئے چلا آرہا اور موت کا پیغام سنا رہا ہے۔ مگر نفس اَمارہ ہے کہ سرکشی میں بڑھتا ہی چلا جارہا ہے ۔ کہیں ہوا کا کوئی تیز و تند جھونکا میری زندگی کے چراغ  کو گل نہ کردے! اے مولیٰ عزوجل زندگی کا چَراغ تو یقینا بجھ کر رہے گا، میرے ایمان کی شمع سدا روشن رہے ۔ یا اللہ ! مجھے گناہوں کے دلدل سے نکال دے ۔ کرم ::::کرم::::کرم!
 (غیبت کی تباہ کاریاں،ص ۲،مطبوعہ مکتبۃالمدینہ )
مسلماں ہے عطارؔ تیری عطاسے 

ہو ایمان پر خاتمہ یا الٰہی عزوجل
    آپ دامت برکاتہم العالیہ نے کفریہ کلمات کی نشاندہی کے لئے ایک مختصر اور جامع رسالہ''۲۸ کلماتِ کفر '' بھی تالیف فرمایا ہے ، جو اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اہمیت کا حامل ہے۔ جس کا ہر مسلمان کومطالعہ کرنا چاہے۔
امیرِ اہلِسنّت اور عُلَماءِ کرام
    اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ عُلَمائے اہلسنّت دامت فیوضہم سے بے حد عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور نہ صرف خود انکی تعظیم کرتے ہیں بلکہ اگر کوئی آپ دامت برکاتہم العالیہ کے سامنے عُلَمائے اَہلسنّت دامت فیوضہم کے بارے میں کوئی نازیبا کلِمہ کہہ دے تو اس پَرسخت ناراض ہوتے ہیں۔

اَمیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ ایک جگہ تَحریرفرماتے ہیں کہ'' اسلام میں عُلَماءِ حق کی بَہُت زیادہ اَہمِیَّت ہے اور وہ علْمِ دین کے باعِث عوام سے افضل ہوتے ہیں۔ غیر عالم
Flag Counter