Brailvi Books

تعارف امیرِ اہلسنّت
17 - 88
سے والدہ کی قبْر پر چڑھائے۔ یقین جانیں ان میں ایسی عجیب بھینی بھینی خوشبو تھی کہ میں حیران رہ گیا، کبھی میں نے گلاب کے پھولوں میں ایسی خوشبو نہیں سُونگھی تھی نہ ابھی تک سونگھی ہے بلکہ گھنٹوں تک وہ خوشبو میرے ہاتھوں سے بھی آتی رہی۔رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہَا

    آپ دامت برکاتہم العالیہ مزیدارشاد فرماتے ہیں کہ یہ سب پیارے آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہ وسلم کی غلامی کا صدقہ ہے ، جس پر بھی سرکار مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰٰلہ وسلم کی میٹھی میٹھی اور مَہکی مَہکی نَظَر کرم ہوجاتی ہے ، وہ ظاہر ی و باطنی خوشبوؤں سے مَہکنے لگتا ہے ۔ اور پھر اس کی خوشبو سے ایک عالم مَہک اٹھتا ہے۔
ذرے جھڑ کر تری پَیزاروں کے		تاجِ سر بنتے ہیں سیاروں کے 

کیسے آقاؤں کا بندہ ہوں رضاؔ 			بول بالے مِری سرکاروں کے
    الحمدللہ عزوجل! امیرِ اہلِسنّت دامت برکاتہم العالیہ کی والدہ ماجدہ رحمۃ اللہ علیہا پر ربّ عزوجل کا کتنا کرم ہے کہ ان کا انتقال کلِمۂ طَیِّبَہ اور اِسْتِغفار پڑھنے کے بعد ہوا ۔ مدینے کے سلطان ، رحمت عالمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم کا فرمان عظمت نشان ہے : ''جس کا آخِر کلام
لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ
(يعنی کَلِمَۂ طَيِّبَہ)ہو، وہ جنت ميں داخل ہوگا۔''
(سنن ابی داؤد ،کتاب الجنائز ،باب فی التلقين،الحديث۳۱۱۶،ج۳ص۲۵۵،داراحیاء التراث العربی بیروت)
امیرِ اہلِسنّت مدظلہ العالی کا شوقِ علم
    سرکارِ مدینہ ، فیض گنجینہ ،صاحب ِ معطّر پسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ''اللہ تعالیٰ جس کی بھلائی چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطافرمادیتا ہے ۔''
 (صحیح بخاری، کتاب العلم، الحدیث ۷۱، ج۱، ص۴۲دارالکتب العلمیۃ بیروت)
Flag Counter