''اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم ''
پڑھنے والے پر شیطان سے حفاظت کرنے کے لئے اللہ عَزَّوَجَلَّ ایک فِرِشتہ مقرر کردیتا ہے ۔
(مسند ابی یعلیٰ ،مسند انس بن مالک ،الحدیث ۴۱۰۰،ج۳،ص۴۰۰ ملخصاً)
(3) سورہ اخلاص گیارہ بار صبح (آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صبح ہے) پڑھنے والے پر اگر شیطان مع لشکر کے کوشش کرے کہ اس سے گناہ کرائے تو نہ کراسکے جب تک کہ یہ خود نہ کرے ۔
(الوظیفۃ الکریمہ،الاذکار الصباحیۃ،ص۱۸)
(4) سورۃُ الناس پڑھ لینے سے بھی وسوسے دور ہوتے ہیں۔
(5) جو کوئی صبح وشام اکیس اکیس بار
''لاَحَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلاَّ بِا للہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ ''
پانی پر دم کرکے پی لیا کرے تو ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ وسوسہ شیطانی سے بہت حد تک امن میں رہے گا ۔
(مراٰۃ المناجیح،باب الوسوسۃ،ج۱،ص۸۷)
(6) ''ھُوَالْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاہِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَبِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ''