Brailvi Books

تکبر
9 - 98
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ  ؕ
  تَکَبُّر
شیطا ن آپ کو بَہُت روکے گا مگر آپ یہ رسالہ پڑھ لیجئے ان شاء اللہ عَزَّوَجَلَّ آپ کو اندازہ ہوجائے گا کہ شیطان آپ کو کیوں نہیں پڑھنے د ے رہا تھا
  نِفاق و نار سے نَجات
 شیخِ طریقت ،امیرِاَہلسنّت ، با نیئِ دعوتِ اسلامی، حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمدالیاس عطّارؔقادِری رَضَوی ضیائی دامَت بَرَکاتُہُمُ العالیہ کے بیان کے تحریری گلدستے ''میں سُدھرنا چاہتاہوں'' ۱؎  میں منقول ہے کہ حضرتِ سَیِّدُنا امام سخاوِی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ نَقل فرماتے ہیں:سرکارِ دو عالَم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم نے اِرشاد فرمایا: ''جس نے مجھ پر ایک باردُرُودِپاک بھیجا اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پر دس رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر دس بار دُرُودِ پاک بھیجے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس پر سو رَحمتیں نازِل فرماتا ہے اور جو مجھ پر سو بار دُرُودِ پاک بھیجے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کی دونوں آنکھوں کے درمیان لکھ دیتا ہے کہ یہ بندہ نِفاق اور دوزخ کی آگ سے بَری ہے اور قِیامَت کے دن اُس کوشہیدوں کےساتھ رکھے گا۔ ''
 (اَلْقَوْلُ الْبَدِیع ص ۲۳۳ مؤسسۃ الریان بیروت)
                               ہے سب دعاؤں سے بڑھ کر دعا دُرُود و سلام

                     کہ دَفع  کرتا ہے  ہر اِک بلا  دُرُود  و  سلام
     صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter