امیرِ اَہلسنّت دامت برکاتہم العالیہ عموماً سادہ اور سفید لباس بغیر اِستری کے استعمال کرنا پسندفرماتے ہیں جبکہ سر پر کھلتے ہوئے سبز رنگ کا سادہ عمامہ باندھتے ہیں۔ایک مَدَنی مذاکرے میں اس کی حکمت بیان کرتے ہوئے کچھ یوں ارشاد فرمایا :''میں عمدہ اور مہنگا لباس پہننا پسند نہیں کرتا حالانکہ میں اللہ عزوجل کے کرم سے بہترین لباس پہن سکتا ہوں ۔ مجھے تحفے میں بھی لوگ نہایت قیمتی اورچمکدار قسم کے کپڑے دے جاتے ہیں لیکن میں خود پہننے کی بجائے کسی اور کو دے دیتا ہوں کیونکہ ایک تو اَلَحمدُلله عَزَّوَجَلَّ میرے مزاج میں اللہ تعالیٰ نے سادگی عطا فرمائی ہے ، دوسرا میرے پیچھے لاکھوں لوگ ہیں اگر میں مہنگے ترین لباس پہنوں گا تو یہ بھی میری پیروی کرنے کی کوشش کریں گے۔ مالدار اسلامی بھائی تو شایدپیروی کرنے میں کامیاب ہوبھی جائیں لیکن میرے غریب اسلامی بھائی کہاں جائیں گے اس لئے میں اپنے غریب اسلامی بھائیوں کی محبت میں عمدہ لباس پہننے سے کتراتا ہوں ۔''