Brailvi Books

تکبر
3 - 98
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ اَمَّا بَعْدُ فاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ؕ
''عاجِزی کی برکتیں'' کے13 حُروف کی نسبت سے اس کتاب کو پڑھنے کی ''13 نیّتیں''
فرمانِ مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم:
نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖo
مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(المعجم الکبیر للطبرانی، الحدیث: ۵۹۴۲، ج۶، ص۱۸۵)
دو مَدَنی پھول:  (۱)بغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 

              (۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
    (1)ہر بارحمد و (2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)۔ (5)حتَّی الْوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (6)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(7)قرآنی آیات اور (8)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(9)جہاں جہاں''اللہ''کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(10)جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم پَڑھوں گا۔(11)شرعی مسائل سیکھوں گا۔(12)اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علماء سے پوچھ لوں گا (13)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غلَطی ملی تو ناشرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(مصنّف یاناشِرین وغیرہ کو کتا بوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)
Flag Counter