نامی قید خانے کی طرف ہانکا جائے گا اور بہت بڑی آگ انہیں اپنی لپیٹ میں لےکر ان پر غالب آ جائے گی، انہیں
یعنی جہنمیوں کی پیپ ''پلائی جائے گی۔''
(جامع الترمذی، کتاب صفۃ القیامۃ، باب ماجاء فی شدۃ ۔۔۔۔۔۔الخ،الحدیث:۲۵۰۰،ج۴،ص۲۲۱)
(۵) ٹخنے سے نیچے پاجامہ لٹکانا
رحمتِ الہٰی سے محروم ہونے والوں میں متکبر بھی شامل ہوگا ،جیسا کہ اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب ،، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے اِرشاد فرمایا: ''جو تَکَبُّر کی وجہ سے اپنا تہبندلٹکائے گا اللہ عَزَّوَجَلَّ قِیامت کے دن اُس پر نظرِ رحمت نہ فرمائے گا۔''
(صحیح البخاری،کتاب اللباس،باب من جرثوبہ، من الخیلاء، الحدیث: ۵۷۸۸،ج۴،ص۴۶)
مَدَنی پھول: اعلی حضرت امام اہلسنّت شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن فرماتے ہیں'': پائچوں کا کَعْبَیْن(یعنی دونوں ٹخنوں)سے نیچا ہونا جسے عربی میں''اِسْبَالْ'' کہتے ہیں اگر براہِ عُجب وتکبر(یعنی خود پسندی اور تکبر کی وجہ سے)ہے تو قَطْعا ممنوع وحرام ہے اور اُس پر وعیدِ شدید