مولانا عبدالحکیم شرف قادری وغیرھم دامت برکاتہم العالیہ ۔ اب کوئی عقل سے پیدل ہی ہوگاجومعاذاللہ ان مذکورہ مشاہیراوردیگرعلماء پرفسق کافتوی لگانے کی جرأت کریگا۔ اللہ تعالیٰ ایسی الٹی عقل کے شرسے ساری امت کومحفوظ فرمائے۔
آج کفاربداطواراسلحے کی جنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی اوروڈیوکے ذریعے سے مسلمانوں کے گھروں میں پہنچ کراسلام کے خلاف زہراگل رہے ہیں۔ معاذاللہ ثم معاذاللہ اپنے باطل دلائل کے ذریعے سے اسلام اورپیغمبراسلام صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بے عیب شان میں گستاخیاں کررہے ہیں۔ یونہی تمام اقسام کے گمراہ مذاہب نے ٹی وی اوروڈیوکواپنے عقائد باطلہ کی ترویج کاذریعہ بنالیاہے۔جس کاجو دل چاہے بکتاہے۔ ان لوگوں نے مختلف ٹی وی چینلزکے اوقات خریدرکھے ہیں بلکہ قادیانیوں نے توایک عرصے سے پوراچینل شروع کیاہواہے جس پر وہ باقاعدگی سے روزانہ کئی گھنٹے اپنے گمراہ کن عقائد کاپرچارکرتے ہیں۔
اورفی زمانہ ہمارے معاشرے کایہ حال ہے کہ ٹی وی اوروڈیونئی نسل کی گُھٹی میں پڑے ہوئے ہيں۔ ٹی وی اوروڈیو معاشرے کے افرادکے لئے تفریح کاسامان بھی ہے اورحصولِ معلومات کاعُمومی ذریعہ بھی ہے ۔ یہ حقیقت ہے کہ بہت سے لوگ اپنے اکثر اوقات ٹی وی کے سامنے ہی گزارتے ہیں۔ لہذاجوکچھ ٹی وی میں دیکھتے ہیں خواہ برادیکھیں یابھلادیکھیں ۔اس سے متاثرہوجاتے ہیں اوررفتہ رفتہ اسے اپنالیتے ہیں اور تہذیب کاحصہ سمجھنے لگتے ہیں۔ان تمام امور کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات بالکل واضح ہوجاتی ہے کہ مووی بنوانا جائز ہے ۔