Brailvi Books

سنتیں اور آداب
94 - 123
چاٹنے کے بعد پھینکوں گا (۲۳)بھوک سے کم کھاؤں گا (۲۴)آخِرمیں سنّت کی ادائیگی کی نیّت سے برتن اور (۲۵)تین بار انگلیاں چاٹوں گا (۲۶)کھانے کے برتن دھوکر پی کر ایک غلام آزاد کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا(احيا ء العلوم، ج۲،ص۷) (۲۷)جب تک دستر خوان نہ اُٹھالیا جائے اُس وقت تک بِلا ضَرورت نہیں اُٹھوں گا (۲۸)کھانے کے بعد مسنون دعائیں پڑھوں گا (۲۹)خِلال کروں گا۔
مل کر کھانے کی مزید نیّتیں
 (۳۰)دسترخوان پر اگر کوئی عالم یا بزرگ موجود ہوئے تو اُن سے پہلے کھانا شروع نہیں کروں گا (۳۱)مسلمانوں کے قرب کی بَرَکتیں حاصِل کروں گا (۳۲)ان کو بوٹی، کدّوشریف،کُھرچن اور پانی وغیرہ پیش کرکے اُن کا دل خوش کروں گا (۳۳)اُن کے سامنے مسکراکر صدقہ کا ثواب کماؤں گا (۳۴)کھانے کی نیّتیں اور (۳۵)سنّتیں بتاؤں گا (۳۶)موقع ملا تو کھانے سے قبل اور (۳۷)بعد کی دعائیں پڑھاؤں گا (۳۸)غذاکا عمدہ حصّہ مَثَلاً بوٹی وغیرہ حرص سے بچتے ہوئے دوسروں کی خاطر ایثار کروں گا (۳۹)ان کو خلال کا تحفہ پیش کروں گا (۴۰)کھانے کے ہر ایک دو لقمہ پر ہو سکا تو اس نیّت کے ساتھ بلند آواز سے یا وَاجِدُ کہوں گا کہ دوسروں کو بھی یاد آجائے۔

ا للہ تعالیٰ ہمیں سنت کے مطابق کھانا کھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter