Brailvi Books

سنتیں اور آداب
44 - 123
عذر قبول کرے ،خواہ حق پر ہو یا باطل پر ،جو ایسا نہ کرے وہ میرے حوض پر نہیں آئے گا ۔''
 (المستدرک للحاکم ،کتاب البر والصلۃ،باب برّو ا اباکم تبرکم ....الخ،الحدیث،۷۳۴۰،ج۵،ص۲۱۳)
    حضرت سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ حضورسرکارِ مدینہ صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہ وَسلَّم نے ارشاد فرمایا،'' قیامت کے دن جب لوگ حساب کے لیے کھڑے ہوں گے تو ایک مُنادِی اعلان کریگا ،''جسکا کچھ ذمہ اللہ کی طرف نکلتاہے وہ اٹھے اورجنت میں داخل ہوجائے ۔''(لیکن کوئی کھڑا نہ ہوگا )منادی پھر دوسری مرتبہ اعلان کریگا،'' جسکا ذمہ اللہ تعالیٰ کی طرف نکلتا ہے وہ کھڑا ہو ۔''(لوگ حیرانی سے پوچھیں گے)'' اللہ کی طرف کسی کا ذمہ کیسے نکل سکتاہے ؟ ''جواب ملے گا،''(وہ)جو لوگوں کو معاف کرنے والے تھے ۔'' منادی پھر تیسری مرتبہ اعلان کریگا،'' جسکا ذمہ اللہ تعالیٰ کی طرف نکلتا ہے وہ کھڑا ہو اور جنت میں داخل ہوجائے۔''پس اتنے اتنے ہزار کھڑے ہونگے اوربغیر حساب وکتاب جنت میں داخل ہوجائیں گے ۔''
 (المعجم الاوسط،الحدیث۱۹۹۸،ج۱، ص۵۴۲)
    (۵) لباسِ سفر پہن کر اگر وقت مکروہ نہ ہوتوگھر میں چار رکعت نفل ''اَلْحَمْدُ وَقُلْ ''سے پڑھ کر باہر نکلیں ،وہ رکعتیں واپسی تک اہل ومال کی نگہبانی کریں گی ۔ پھر اپنی مسجد سے رخصت ہوں ۔اگر وقت مکروہ نہ ہوتو اس میں بھی دو رکعت نفل پڑھ لیں۔
    (۶) ہم جب بھی سفر پرروانہ ہوں تو ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اہل ومال کواللہ عزوجل کے حوالے کر کے جائیں ۔اللہ تبارک وتعالیٰ ہی سب سے بہترحفاظت کرنے والا ہے ۔بلکہ ہوسکے تو اپنے گھر والوں کوذیل کے کلمات کہہ کر سفر پر روانہ ہوں ۔
Flag Counter