Brailvi Books

سنتیں اور آداب
21 - 123
کرے تو ذاکر کواختیار ہے کہ جواب دے یا نہ دے۔ ہاں اگر کسی کے سلام یا جائز کلام کا جواب نہ دینا اس کی دل شکنی کا موجب(یعنی سبب) ہو تو جواب دے کہ مسلمان کی دلداری وظیفہ میں بات نہ کرنے سے اہم واعظم ہے۔
    (۳۳) کوئی اسلامی بھائی در س وتدریس یا علمی گفتگویا سبق کی تکرار میں ہے ان کو سلام نہ کریں ۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۱)
    (۳۴)اجتماع میں بیان ہو رہا ہو،اسلامی بھائی سن رہے ہیں آنے والاسلام نہ کرے۔
    (۳۵)جوپیشاب، پاخانہ کر رہاہے ،یاپیشاب کرنے کے بعد ڈھیلا لئے جائے پیشاب سکھانے کے لئے ٹہل رہا ہے ،غسل خانے میں برہنہ نہا رہا ہے ، گانا گار ہا ہے ، کبوتراڑارہا ہے یاکھانا کھارہا ہے ان سب کو سلام نہ کریں۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۱)
    (۳۶) جن صورتوں میں سلام کرنا منع ہے اگر کسی نے کر بھی دیاتو ان پر جواب واجب نہیں ۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۱)
    (۳۷)کھانا کھانے والے کو سلام کردیا تو منہ میں اس وقت لقمہ نہیں توجواب دے دے ۔

    (۳۸)سائل(بھکاری) کے سلام کاجواب واجب نہیں ( جبکہ بھیک مانگنے کی غر ض سے آیا ہو)۔
(بہار شریعت،سلام کا بیان،حصہ ۱۶،ص۹۰)
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل ہمیں سلام کی بر کتو ں سے مالا مال فرما ۔
    اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم
Flag Counter