| سنتیں اور آداب |
لئے تمام خوبیاں ہیں ،تیرے سواکوئی معبود نہیں ، تجھ سے بخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔
(سنن ابی داؤد،کتاب الادب،باب فی کفارۃ المجلس،الحدیث ۴۸۵۷،ج۴،ص۳۴۷)
(۱۰)جب کوئی عالم با عمل یا متقی شخص یا سید صاحب یا والدین آئیں تو تعظیماً کھڑے ہوجانا ثواب ہے۔حکیم الامت مفتی احمدیارخان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی لکھتے ہیں: بزرگوں کی آمد پر یہ دونوں کام یعنی تعظیمی قیام اور استقبال جائز بلکہ سنتِ صحابہ ہے بلکہ حضور کی سنّت قولی ہے۔
(مراٰۃالمناجیح،ج۶،ص۳۷۰)
اے ہمارے پیارے اللہ عزوجل! ہمیں اٹھنے بیٹھنے کی سنّتوں اور آداب پرعمل پیرا ہونے کی توفیقِ رفیق مرحمت فرما۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم