(۵ ) بزرگوں کی نشست پر بیٹھنا ادب کے خلاف ہے۔امام اہل سنت مجددِ دین وملت الشاہ مولانا احمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن لکھتے ہیں : پیر واستاذ کی نشست پر انکی غیبت (یعنی غیرموجودگی )میں بھی نہ بیٹھے۔
(فتاوٰی رضویہ،ج۲۴،ص۳۶۹/۴۲۴)
(۶) کو شش کر یں کہ اٹھتے بیٹھتے وقت بزرگان دین کی طر ف پیٹھ نہ ہونے پائے او ر پاؤں تو ان کی طرف نہ ہی کریں۔
(۷)جب کبھی اجتماع یا مجلس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگے نہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔
(۸) جب بیٹھیں تو جوتے اتارلیں آپ کے قد م آرام پائیں گے ۔
( الجامع الصغیر ،الحدیث۵۵۴،ص۴۰ )
(۹) مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو گناہ معاف ہوجائیں گے۔ اور جواسلامی بھائی مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تو اس کیلئے اس خیر پر مہر لگا دی جائے گی ۔ وہ دعا یہ ہے:
''سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ''
ترجمہ : تیری ذات پاک ہے اوراے اللہ! تیرے ہی