سے ابتدا کرنے کے بجائے ''آداب عرض'' کیا حال ہے ؟'' مزاج شریف '' صبح بخیر''،'' شام بخیر ''وغیرہ وغیرہ عجیب وغریب کلمات سے ابتداء کرتے ہیں، یہ خلافِ سنت ہے ۔ رخصت ہوتے وقت بھی ''خدا حافظ''''گڈبائی''''ٹاٹا''وغیرہ کہنے کے بجائے سلام کرنا چاہے۔ ہاں رخصت ہوتے ہوئے
کے بعد اگر خدا حافظ کہہ دیں تو حرج نہیں ۔سلام کی چند سنّتیں اور آداب ملاحظہ ہوں:
(۱)سلام کے بہترین الفاظ یہ ہیں
''اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللہِ وَبَرَکَاتُہٗ
یعنی تم پر سلامتی ہواور اللہ عزوجل کی طر ف سے رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں ۔
( ماخوذ از فتاویٰ رضویہ،ج۲۲،۴۰۹)
(۲) سلام کرنے والے کو اس سے بہتر جواب دینا چاہے ۔اللہ عزوجل ارشاد فرماتا ہے: