Brailvi Books

ثُبوتِ ہلال کے طریقے
6 - 59
بسم اللہ الرحمن الرحیم
پیش لفظ
باسمہ وحمدہ تعالیٰ وتقدس
شریعت نے چاند کے ثبوت کے لئے اصول و ضوابط مقرر کئے ہیں یہ کتاب ان ہی کی تفصیلات پر مشتمل ہے شرعی ضوابط کی پابندی کے ساتھ اگر عیدو رمضان اور دیگر اسلامی تقریبات عمل میں لائی گئیں جب ہی وہ بجا و درست ہونگی ورنہ نا رو اونا مقبول ثابت ہوں گی واقع میں چاند نہ ہوا اور کچھ بے باکوں نے ایسے صاحب کو تلاش کرلیا جو اعلان عید میں پیس قدمی کا سہرا اپنے سرباندھنے کے شوق میں ہر کس و ناکس کی گواہی ماننے کے لئے پہلے ہی سے تیار بیٹھے ہیں۔ ان کے حضور پہونچے' مراد برآئی' دھوم سے عید منائی' ایسی عید کا ناجائز و حرام ہونا تو ہر شخص پر واضح ہے لیکن اگر واقع میں چاند ہوچکا تھا اور شرعی اصولوں کے مطابق ثبوت حاصل نہ کیا' محض ریڈیویا ٹیلیفون سے خبر لے لی اور عید کر ڈالی تو یہ عید بھی ناجائز و حرام ہی ہوئی' اور اگر خدا ترس بندوں نے شرعی ثبوت نہ ہونے کے باعث اس دن روزہ رکھا تو یہ بالکل بجاو درست ہوا۔ عید ہو یا روزہ اگر حکم شرع کی پابندی کے ساتھ ہے تو مقبول ہے ورنہ مردود۔ مسلمان اسے اچھی طرح ذہن نشین کرلیں اور نفس و شیطان کے فریب سے بچیں۔
Flag Counter