Brailvi Books

صبح بہاراں
2 - 35
فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھااللہ عزَّوجلَّاُس پر دس رحمتیں بھیجتا ہے ۔ (مسلم)
عالَمین کے لئے رَحمت بن کر مادَرِگیتی پر جلوہ گر ہو ئے۔    ؎
مُبارَک ہو کہختمُ الْمُرْسَلِیں  تشریف لے آئے
جنابِ  رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلمیں تشریف لے آئے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
صُبحِ بَہاراں 
	خا تَمُ المُر سَلین، رَحمۃٌ  لِّلْعٰلمین، شفیعُ الْمُذْنِبیْنِ، انیسُ الْغَرِیبین، سِراجُ السَّالِکین، مَحبوبِ ربُّ الْعٰلمین،جنابِ صادِق و اَمین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ قرارِ ہر قلبِ مَحزُون و غمگین بن کر۱۲ربیعُ النُّورشریف کو صبحِ صادِق کے وَقْت جہاں میں تشریف لائے اور آ کر بے سہاروں ، غم کے ماروں ، دُکھیاروں ، دلفِگاروں اور دَر دَر کی ٹھوکریں کھانے والے بے چاروں کی شامِ غریباں کو’’ صبحِ بہاراں ‘‘ بنادیا۔   ؎
مسلمانو! صبحِ بہاراں مبارَک
وہ برساتے انوار سرکار آئے
(وسائلِ بخشش ص۴۷۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
مُعْجِزات
	12ربیعُ النُّور شریف کواللہ عَزَّ وَجَلَّ کے نو ر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی دنیا میں جلوہ گَری ہوتے ہی کُفر و ظُلمت کے بادَل چھٹ گئے ، شاہِ ایران’’ کِسر یٰ ‘‘ کے مَحَل پر زلزلہ