مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل کثرت سے پڑھنے کی عادت بن گئی اور اعتکاف کا ایک بڑا انعام یہ ملا کہ میں جو ملاوٹ والے مرچ مصالحہ کی سپلائی کا سندھ بھر میں گناہوں بھرا کام کرتا تھا وہ ترک کر دیا۔ میرے مصالحے کے کارخانے میں تقریباً (44) ملازم کام کرتے تھے، میں نے وہ کارخانہ ہی ختم کر دیا کیونکہ دور بڑا نازک ہے، بڑے پیمانے پر خالص مصالحہ کا کاروبار کرنے کی خاطر بازار میں جانا نہایت ہی دشوار ہے، آج کل مسلمانوں کی صحت کی کس کو پڑی ہے بس یار لوگوں کو دولت چاہئے خواہ وہ حلال ہو یا مَعَاذَ اللہ حرام۔ بہرحال عاشقانِ رسول کی صحبت کی برکت سے میں رزقِ حلال کے حصول میں مشغول ہو گیا۔
اَلْحَمْدُ لِلہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے اشراق و چاشت، اوابین اور تہجد کے نوافل کے ساتھ ساتھ پہلی صف میں نماز کی بھی عادت بن گئی۔
یہ دعوتِ اسلامی کے اعتکاف کی ایک بہار ہے کہ ایک ملاوٹ کرنے والا شخص کس قدر مدنی ماحول کی برکت سے رزقِ حلال کمانے والا بن گیا اور اپنا وہ کاروبار ہی بند کر دیا۔
الله تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی ہم سب کو بھی اعمالِ صالح کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
آمِیۡن بِجَاہِ النَّبِیِّ الۡاَمِیۡن صَلَّی اللہ تَعَالیٰ علیہ وَالہٖ وَسلَّم