Brailvi Books

سود اور اس کا علاج
4 - 84
 
”سود اور اس کا علاج“کے14حُروف کی نسبت سے اس رسالے کو پڑھنے کی ”14 نیّتیں“
فرمانِ مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ۔مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔ (المعجم الکبیر ، الحدیث: 5942، ج6، ص185) 
دو مَدَنی پھول:
بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔ 
جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔ 
(1)ہر بارحَمد و (2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)(5) رضائے الہٰی کیلئے اس رسالے کا اول تا آخر مطالعہ کروں گا۔ (6)حتَّی الوَسْعْ اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مطالَعَہ کروں گا (8)قرآنی آیات اور (9)احادیثِ مبارکہ کی زیارت کروں گا (10)جہاں جہاں”Q“ کا نامِ پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّاورجہاں جہاں ”سرکار“ کا اِسْم مبارَک آئے گا وہاں صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّمپڑھوں گا۔ (11)دوسروں کویہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ (12)اس حدیثِ پاک ”تَہَادَوۡا تَحَابُّوۡا“ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ (مؤطا امام مالک، الحدیث:1731، ج2، ص407) پر عمل کی نیت سے (ایک یا حسبِ توفیق)یہ رسالہ خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا۔(13)اس رسالے کا مطالعہ کر کے خود بھی سود سے بچوں گا اور دوسروں کو بھی اس لعنت سے بچانے کی کوشش کروں گا۔ (14)کتابت وغیرہ میں شرعی غلطی ملی تو ناشرین کو تحریری طورپر مطلع کروں گا (ناشرین کو کتابوں کی اغلاط صرف زبانی بتا دینا خاص مفید نہیں ہوتا)۔  (اِنۡ شَآءَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ)