Brailvi Books

سِیاہ فام غلام
39 - 47
لئے ہوتی ہیں۔''
(اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط لِلطَّبَرَانِیّج۵ ص ۳۸۰ رقم ۷۶۷۲)
(4) ''جب دودو ست آپس میں ملتے ہیں اور مُصافَحَہ کرتے ہیں اور نبی(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم ) پردُرُود پاک پڑھتے ہیں تو ان دونوں کے جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کے اگلے پچھلے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ۔ ''
 (شُعَبُ الْاِیْمَان لِلْبَیْہَقِیّ حدیث ۸۹۴۴ ج ۶ ص ۴۷۱ دارالکتب العلمیۃ بیروت)
 (5)ہاتھ ملاتے وقت درود شریف پڑھ کر ہو سکے تو یہ دعا بھی پڑھ لیجئے:
''یَغفِرُ اللہ لَنَا وَ لَکُم''
 (یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری اور تمہاری مغفِرت فرمائے) (6)دو مسلمان ہاتھ ملانے کے دَوران جو دعا مانگیں گے اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ قَبول ہوگی ہاتھ جدا ہونے سے پہلے پہلے دونوں کی مغفرت ہو جائے گی اِن شاءَ اللہ عَزَّوَجَل
 (مُلخصاًمُسنَد اِمام احمد بن حَنبل ج۴ ص۲۸۶ حدیث ۱۲۴۵۴ دارالفکر بیروت)
(7) آپس میں ہاتھ ملانے سے دُشمنی دُور ہوتی ہے(8) فرمانِ مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ہے:جو مسلمان اپنے بھائی سے مُصافَحہ کرے اورکسی کے دل میں دوسرے سے عداوت نہ ہو تو ہاتھ جدا ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ دونوں کے گزَشتہ گناہوں کو بخش دے گا اورجو کوئی اپنے مسلمان بھائی
Flag Counter