Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
61 - 576
ثابت ہوئی۔ اور خود حضرت علی المرتضیٰ کَرَّمَ اللہ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکی امامت و خلافت کے متعلق فرمایا ’’رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے حضرت ابو بکر صدیق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکو نماز پڑھانے کا حکم دیا اور میں وہاں حاضر تھاغائب نہیں تھا اور نہ ہی مجھے کوئی مرض تھا تو ہم نے انہیں اپنی دنیا کے لئے پسند کر لیا جنہیں حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے ہمارے دین(یعنی نماز) کے لئے پسند فرمایا تھا۔ (1)
فَسِیۡحُوۡا فِی الۡاَرْضِ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ وَّاعْلَمُوۡۤا اَنَّکُمْ غَیۡرُ مُعْجِزِی اللہِ ۙ وَاَنَّ اللہَ مُخْزِی الْکٰفِرِیۡنَ ﴿۲﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: تو چا ر مہینے زمین پر چلو پھرو اور جان رکھو کہ تم اللہ کو تھکا نہیں سکتے اور یہ کہ اللہ کافروں کو رسوا کرنے والا ہے۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: تو (اے مشرکو!) تم چا ر مہینے تک زمین میں چلو پھرو اور جان لو کہ تم اللہکو تھکا نہیں سکتے اور یہ کہ اللہ کافروں کوذلیل و رسوا کرنے والا ہے۔
{ فَسِیۡحُوۡا فِی الۡاَرْضِ اَرْبَعَۃَ اَشْہُرٍ:تو تم چا ر مہینے تک زمین میں چلو پھرو۔} آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے مشرکو! تم چا ر مہینے تک زمین میں امن وامان سے چلو پھرو اس کے بعد تمہارے لئے کوئی امان نہیں اور ساتھ ہی اس حقیقت کو ذہن نشین رکھنا کہ تم اللہ تعالیٰ کو تھکا نہیں سکتے اور اس مہلت کے باوجود اس کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور یہ بھی جان لو کہ اللہ تعالیٰ کافروں کودنیا میں قتل کے ساتھ اور آخرت میں عذاب کے ساتھ  رسوا کرنے والا ہے ۔ (2)
وَ اَذٰنٌ مِّنَ اللہِ وَرَسُوۡلِہٖٓ اِلَی النَّاسِ یَوْمَ الْحَجِّ الۡاَکْبَرِ اَنَّ اللہَ بَرِیۡٓءٌ مِّنَ الْمُشْرِکِیۡنَ ۬ۙ وَرَسُوۡلُہٗ ؕ فَاِنۡ تُبْتُمْ فَہُوَ خَیۡرٌ لَّکُمْ ۚ وَ اِنۡ تَوَلَّیۡتُمْ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…ابن عساکر، عبد اللہ ویقال عتیق بن عثمان بن قحافۃ۔۔۔ الخ، ۳۰/۲۶۵۔
2…جلالین، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۵۵، خازن، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۲، ۲/۲۱۶، ملتقطاً۔