Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
46 - 576
 عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے پاس جمع ہوئیں (جو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کے مزاج کے برخلاف تھا) تو حضرت عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے ازواجِ مطہرات سے فرمایا کہ یا تو تم اس سے باز آجاؤ ورنہ اگر نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَتمہیں طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ ان کا رب عَزَّوَجَلَّ انہیں تم سے اچھی بیویاں عطا فرما دے ، تو آیت بھی اسی طرح اتری اور اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا
’’عَسٰی رَبُّہٗۤ اِنۡ طَلَّقَکُنَّ اَنۡ یُّبْدِلَہٗۤ اَزْوٰجًا خَیۡرًا مِّنۡکُنَّ مُسْلِمٰتٍ مُّؤْمِنٰتٍ قٰنِتٰتٍ تٰٓئِـبٰتٍ عٰبِدٰتٍ سٰٓئِحٰتٍ ثَیِّـبٰتٍ وَّ اَبْکَارًا ‘‘ (1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اگر وہ (حبیب)تمہیں طلاق دے دیں توقریب ہے کہ ان کا رب انہیں تم سے بہتر بیویاں بدل دے جو اطاعت والیاں ، ایمان والیاں ، ادب والیاں ، توبہ کرنے والیاں ، عبادت گزار،روزہ دار ، بیاہیاں اور کنواریاں ہوں۔
(4)…ایک موقع پرآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُکے دِل میں خیال پیدا ہوا کہ کاش غلاموں کو اجازت لے کر مکانوں میں داخل ہونے کا حکم ہوتا۔ اس پر یہ آیۂ کریمہ نازل ہوئی 
’’ یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لِیَسْتَاۡذِنۡکُمُ الَّذِیۡنَ مَلَکَتْ اَیۡمٰنُکُمْ وَالَّذِیۡنَ لَمْ یَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنۡکُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ؕ مِنۡ قَبْلِ صَلٰوۃِ الْفَجْرِ وَحِیۡنَ تَضَعُوۡنَ ثِیَابَکُمۡ مِّنَ الظَّہِیۡرَۃِ وَمِنۡۢ بَعْدِ صَلٰوۃِ الْعِشَآءِ ۟ؕ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّکُمْ ؕ لَیۡسَ عَلَیۡکُمْ وَلَا عَلَیۡہِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَہُنَّ ؕ طَوّٰفُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ بَعْضُکُمْ عَلٰی بَعْضٍؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللہُ لَکُمُ الْاٰیٰتِ ؕ وَاللہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ‘‘ (2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اے ایمان والو! تمہارے غلام اور تم میں سے جو بالغ عمر کو نہیں پہنچے انہیں چاہیے کہ تین اوقات میں فجر کی نماز سے پہلے اور دوپہر کے وقت جب تم اپنے کپڑے اتار رکھتے ہو اور نماز عشاء کے بعد (گھرمیں داخلے سے پہلے) اجازت لیں۔ یہ تین اوقات تمہاری شرم کے ہیں۔ ان تین اوقات کے بعد تم پر اور ان پر کچھ گناہ نہیں۔ وہ تمہارے ہاں ایک دوسرے کے پاس بار بار آنے والے ہیں۔ اللہ تمہارے لئے یونہی آیات بیان کرتا ہے اور اللہ علم والا، حکمت والا ہے۔
(5)… منافقوں کے سردار عبداللہ بن اُبی کے مرنے کے بعد آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ چاہتے تھے کہ نبی اکرم صَلَّی اللہُ
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…تحریم:۵.
2…نور:۵۸.