Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
42 - 576
(4)… حضرت عبداللہ بن عمرو  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے ، رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا کہ غازی ( مجاہد) کے لیے اس کا ثواب ہے اور غازی کے مددگار کے لیے اپنا ثواب ہے اور غازی کا ثواب ۔(1)
(5)…حضرت زید بن خالد  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُسے روایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا کہ جس نے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی راہ میں جہاد کرنے والے کو سامان دیا تو اس نے جہاد کیا ـ اور جو کسی غازی کے گھر بار میں بھلائی کے ساتھ اس کا نائب بن کر رہا اس نے جہاد کیا ۔ (2)
{عَلِمَ اَنَّ فِیۡکُمْ ضَعْفًا:اسے علم ہے کہ تم کمزو ر ہو۔} اس سے ایمان کی کمزوری نہیں بلکہ اَبدان کی کمزوری مراد ہے ۔(3) 
	 یعنی پہلے تو سو کے مقابلہ میں دس مسلمانوں کو ڈٹ جانا فرض تھا اب سو کافروں کے مقابلے میں پچاس کو ڈٹ جانا فرض رہ گیا۔
مَا کَانَ لِنَبِیٍّ اَنۡ یَّکُوۡنَ لَہٗۤ اَسْرٰی حَتّٰی یُثْخِنَ فِی الۡاَرْضِ ؕ تُرِیۡدُوۡنَ عَرَضَ الدُّنْیَا ٭ۖ وَاللہُ یُرِیۡدُ الۡاٰخِرَۃَ ؕ وَاللہُ عَزِیۡزٌ حَکِیۡمٌ ﴿۶۷﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: کسی نبی کو لائق نہیں کہ کافروں کو زندہ قید کرے جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہائے تم لوگ دنیا کا مال چا ہتے ہو اور اللہ آخرت چاہتا ہے اور اللہ غالب حکمت والا ہے۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: کسی نبی کے لائق نہیں کہ کافروں کوزندہ قید کرلے جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہالے۔ تم لوگ دنیا کا مال و اسباب چاہتے ہواوراللہ آخرت چاہتا ہے اور اللہ غالب حکمت والا ہے ۔
{ حَتّٰی یُثْخِنَ فِی الۡاَرْضِ:جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہالے۔ } ارشاد فرمایا کہ کسی نبی کے لائق نہیں کہ اپنے ہاں کافروں کو قید رکھے جب تک زمین میں ان کا خون خوب نہ بہالے اور قتلِ کفار میں مبالغہ کرکے کفر کی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…ابوداؤد، کتاب الجہاد، باب الرخصۃ فی اخذ الجعائل، ۳/۲۴، الحدیث: ۲۵۲۶.
2…بخاری، کتاب الجہاد والسیر، باب فضل من جہّز غازیاً۔۔۔ الخ، ۲/۲۶۷، الحدیث: ۲۸۴۳.
3…روح البیان، الانفال، تحت الآیۃ: ۶۶، ۳/۳۷۱ ملخصاً.