Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
392 - 576
 صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور اس کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنا چھوڑ دو۔ اس سے ثابت ہو اکہ قرآنِ مجید کو نازل کرنے کا اصلی مقصد یہ ہے کہ لوگ صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کریں اور جس نے اللہ تعالیٰ کی عبادت نہ کی تو وہ ناکام و نامراد ہے۔ دوسرا معنی یہ ہے کہ قرآنِ عظیم کی آیتیں حکمت بھری ہیں تاکہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ لوگوں کو یہ حکم دیں کہ وہ اللہ تعالیٰ کے سوا اور کسی کی عبادت نہ کریں اور لوگوں سے یہ فرما دیں کہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہیں کفر اور غیرُاللہ کی عبادت کرنے پر قائم رہنے کی صورت میں اس کے عذاب سے ڈرانے اور ایمان لانے کی صورت میں ا س کے اجر و ثواب کی خوشخبری دینے والا ہوں۔ (1)
وَّ اَنِ اسْتَغْفِرُوۡا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ یُمَتِّعْکُمۡ مَّتٰعًا حَسَنًا اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی وَّ یُؤْتِ کُلَّ ذِیۡ فَضْلٍ فَضْلَہٗ ؕ وَ اِنۡ تَوَلَّوْا فَاِنِّیۡۤ اَخَافُ عَلَیۡکُمْ عَذَابَ یَوْمٍ کَبِیۡرٍ ﴿۳﴾ اِلَی اللہِ مَرْجِعُکُمْ ۚ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۴﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو تمہیں بہت اچھا برتنا دے گا ایک ٹھہرائے وعدہ تک اور ہر فضیلت والے کو اس کا فضل پہنچائے گا اور اگر منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں۔  تمہیں اللہ ہی کی طرف پھرنا ہے اور وہ ہر شے پر قادر ہے۔ 

ترجمۂکنزُالعِرفان:اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کروتو وہ تمہیں ایک مقررہ مدت تک بہت اچھا فائدہ دے گا اور ہر فضیلت والے کو اپنا فضل عطا فرمائے گا اور اگر تم منہ پھیرو تو میں تم پر بڑے دن کے عذاب کا خوف کرتا ہوں۔اللہہی کی طرف تمہارا لوٹنا ہے اور وہ ہر شے پر قادرہے۔
{ وَ اَنِ اسْتَغْفِرُوۡا رَبَّکُمْ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَیۡہِ:اور یہ کہ اپنے رب سے معافی مانگو پھر اس کی طرف توبہ کرو۔} اس آیت کا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…تفسیرکبیر، ہود، تحت الآیۃ: ۲، ۶/۳۱۴، روح البیان، ہود، تحت الآیۃ: ۲، ۴/۹۱۔