Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
391 - 576
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں پھرانہیں حکمت والے، خبردار کی طرف سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔ 
{الٓرٰ }یہ حروفِ مُقَطَّعات میں سے ایک حرف ہے، اس کی مراد اللہ تعالیٰ ہی بہتر جانتا ہے۔
{ کِتٰبٌ اُحْکِمَتْ اٰیٰتُہٗ:یہ ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں۔} جیسا کہ دوسری آیت میں ارشاد ہوا 
’’ تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ الْحَکِیۡمِ‘‘ (1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: یہ حکمت والی کتاب کی آیتیں ہیں۔
	بعض مفسرین نے فرمایا کہ اُحْکِمَتْ کے معنی یہ ہیں کہ ان کی عبارت مستحکم اور پائیدار ہے، اس صورت میں معنی یہ ہوں گے کہ اس میں کوئی نَقص اور خَلَل راہ نہیں پاسکتا جیسے کوئی مضبوط اور پختہ عمارت ہو۔ (2)
	اور حضرت عبداللہ بن عباس  رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے فرمایا: (اس کا معنی یہ ہے کہ) کوئی کتاب ان آیات کی ناسخ نہیں جیسا کہ یہ آیتیں دوسری کتابوں اور شریعتوں کی ناسخ ہیں۔ (3)
{ ثُمَّ فُصِّلَتْ:پھرانہیں تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔}یعنی سورت سورت اور آیت آیت جدا جدا ذکر کی گئیں یا علیحدہ علیحدہ نازل ہوئیں یا عقائد و اَحکام ، مَواعِظ ، واقعات اور غیبی خبریں ان میں بہ تفصیل بیان فرمائی گئیں۔ (4)
اَلَّا تَعْبُدُوۡۤا اِلَّا اللہَ ؕ اِنَّنِیۡ لَکُمۡ مِّنْہُ نَذِیۡرٌ وَّبَشِیۡرٌ ۙ﴿۲﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: کہ بندگی نہ کرو مگر اللہ کی بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی سنانے والا ہوں۔ ترجمۂکنزُالعِرفان: کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو۔ بیشک میں تمہارے لیے اس کی طرف سے ڈر اور خوشی کی خبریں دینے والا ہوں۔
{ اَلَّا تَعْبُدُوۡۤا اِلَّا اللہَ:کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو۔} اس آیت کا ایک معنی یہ ہے کہ قرآنِ مجید ایک کتاب ہے جس کی آیتیں حکمت بھری ہیں ، پھرا نہیں حکمت والے اور خبردار اللہ عَزَّوَجَلَّکی طرف سے تفصیل سے بیان کیا گیا ہے تاکہ تم
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…یونس :۱۔
2…مدارک، ہود، تحت الآیۃ: ۱، ص۴۸۹۔
3…بغوی، ہود، تحت الآیۃ: ۱، ۲/۳۱۴۔
4…مدارک، ہود، تحت الآیۃ: ۱، ص۴۸۹۔