Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
365 - 576
{ فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَۃُ:پھر جب جادوگر آگئے۔} جب جادوگر آگئے توان سے حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے فرمایا: جادو کی جوچیزیں رسّے شہتیر وغیرہ تم ڈالنے والے ہو میرے سامنے ڈال دو اور جو تمہیں جادو کرنا ہے کرو ۔ یہ آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اس لئے فرمایا کہ حق و باطل ظاہر ہوجائے اور جادو کے کرشمے جو وہ کرنے والے ہیں ان کا فساد واضح ہو۔ (1) 
{ فَلَمَّاۤ اَلْقَوۡا:پھر جب انہوں نے ڈال دیا۔} پھر جب انہوں نے اپنے پاس موجود رسیاں اور شہتیر ڈال دیئے تو حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامنے فرمایا: جو تم لائے ہو یہ جادو ہے نہ کہ وہ آیاتِ الٰہیہ جن کو فرعون نے اپنی بے ایمانی سے جادو بتایا۔ بیشک اب اللہ تعالیٰ اسے باطل کردے گا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ فساد والوں کے کام کو نہیں سنوارتا۔ (2)
{ وَیُحِقُّ اللہُ الْحَقَّ بِکَلِمٰتِہٖ:اور اللہ اپنے کلمات کے ذریعے حق کو حق کر دکھاتا ہے۔} یعنی اللہ عَزَّوَجَلَّاپنے حکم ، اپنی قضاء و قدر اور اپنے اس وعدے سے حق کو حق کر دکھاتا ہے کہ حضرت موسیٰ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جادو گروں پر غالب کرے گا اگرچہ مجرموں کو ناگوار ہو۔ (3)
فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوۡسٰۤی اِلَّا ذُرِّیَّۃٌ مِّنۡ قَوْمِہٖ عَلٰی خَوْفٍ مِّنۡ فِرْعَوْنَ وَمَلَا۠ئِہِمْ اَنۡ یَّفْتِنَہُمْ ؕ وَ اِنَّ فِرْعَوْنَ لَعَالٍ فِی الۡاَرْضِۚ وَ اِنَّہٗ لَمِنَ الْمُسْرِفِیۡنَ ﴿۸۳﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: تو موسیٰ پر ایمان نہ لائے مگر اس کی قوم کی اولاد سے کچھ لوگ فرعون اور اس کے درباریوں سے ڈرتے ہوئے کہ کہیں انہیں ہٹنے پر مجبور نہ کردیں اور بیشک فرعون زمین میں سر اٹھانے والا تھا اور بیشک وہ حد سے گزر گیا۔ 

ترجمۂکنزُالعِرفان: تو فرعون اور اس کے درباریوں کے خوف کی وجہ سے موسیٰ پراس کی قوم میں سے چند لوگوں کے علاوہ کوئی ایمان نہ لایا (اس ڈر سے) کہ فرعون انہیں تکلیف میں ڈال دے گا اور بیشک فرعون زمین میں تکبر کرنے والا تھا 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۸۰، ۲/۳۲۷۔
2…خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۸۱، ۲/۳۲۷، مدارک، یونس، تحت الآیۃ: ۸۱، ص۴۸۲، ملتقطاً۔
3…خازن، یونس، تحت الآیۃ: ۸۲، ۲/۳۲۷۔