Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
314 - 576
بعد حضور پُرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَنے اس آیت کی تلاوت کی  
’’وَلَا یَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَبْخَلُوۡنَ بِمَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ہُوَ خَیۡرًا لَّہُمْ ؕ بَلْ ہُوَ شَرٌّ لَّہُمْ‘‘ (1)

ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جو لوگ اس چیز میں بخل کرتے ہیں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہے وہ ہرگز اسے اپنے لئے اچھا نہ سمجھیں بلکہ یہ بخل ان کے لئے برا ہے۔ (2)
وَ یَوْمَ نَحْشُرُہُمْ جَمِیۡعًا ثُمَّ نَقُوۡلُ لِلَّذِیۡنَ اَشْرَکُوۡا مَکَانَکُمْ اَنۡتُمْ وَ شُرَکَآؤُکُمْۚ فَزَیَّلْنَا بَیۡنَہُمْ وَ قَالَ شُرَکَآؤُہُمۡ مَّا کُنۡتُمْ اِیَّانَا تَعْبُدُوۡنَ ﴿۲۸﴾ فَکَفٰی بِاللہِ شَہِیۡدًۢا بَیۡنَنَا وَبَیۡنَکُمْ اِنۡ کُنَّا عَنْ عِبَادَتِکُمْ لَغٰفِلِیۡنَ ﴿۲۹﴾ ہُنَالِکَ تَبْلُوۡا کُلُّ نَفْسٍ مَّاۤ اَسْلَفَتْ وَرُدُّوۡۤا اِلَی اللہِ مَوْلٰىہُمُ الْحَقِّ وَ ضَلَّ عَنْہُمۡ مَّا کَانُوۡا یَفْتَرُوۡنَ ﴿٪۳۰﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: اور جس دن ہم ان سب کو اٹھائیں گے پھر مشرکوں سے فرمائیں گے اپنی جگہ رہو تم اور تمہارے شریک تو ہم انہیں مسلمانوں سے جدا کردیں گے اور ان کے شریک ان سے کہیں گے تم ہمیں کب پوجتے تھے۔تو اللہ گواہ کافی ہے ہم میں اور تم میں کہ ہمیں تمہارے پوجنے کی خبر بھی نہ تھی۔یہاں ہر جان جا نچ لے گی جو آگے بھیجا اور اللہ کی طرف پھیرے جائیں گے جو ان کا سچا مولیٰ ہے اور ان کی ساری بناوٹیں ان سے گم جائیں گی۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جس دن ہم ان سب کو اٹھائیں گے پھر مشرکوں سے فرمائیں گے: تم اور تمہارے شریک اپنی جگہ ٹھہرے رہو، تو ہم انہیں مسلمانوں سے جدا کردیں گے اور ان کے شریک ان سے کہیں گے: تم ہماری عبادت کرتے ہی 
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…اٰل عمران:۱۸۰۔
2…بخاری، کتاب الزکاۃ، باب اثم مانع الزکاۃ، ۱/۴۷۴، الحدیث: ۱۴۰۳۔