Brailvi Books

صراط الجنان جلد چہارم
163 - 576
 کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کے حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَکی رضا میں کوئی فرق نہیں ، دونوں کی رضا کا ایک ہی حکم ہے۔ (1) 
اللہ تعالیٰ کے ساتھ نبی اکرمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کو راضی کرنے کی نیت شرک نہیں :
	اس آیت سے معلوم ہوا کہ عبادت میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے ساتھ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَ کو راضی کرنے کی نیت کرنی شرک نہیں بلکہ ایمان کا کمال ہے۔نیز قرآنِ پاک میں بہت سی ایسی آیات ہیں جن میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہ وَسَلَّمَکو اکٹھا ذکر کیاہے،سر دست ان میں سے 9آیات درج ذیل ہیں 
(1)… ’’ وَمَنۡ یُّطِعِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ ‘‘ (2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جواللہ اور اللہ کے رسول کی اطاعت کرے۔
(2)… ’’ وَمَنۡ یَّعْصِ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ‘‘ (3)
ترجمۂکنزُالعِرفان:اور جواللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے۔ 
(3)… ’’ الَّذِیۡنَ یُحَارِبُوۡنَ اللہَ وَرَسُوۡلَہٗ ‘‘ (4)
ترجمۂکنزُالعِرفان:جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے لڑتے ہیں۔ 
(4)… ’’ اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللہُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوا ‘‘ (5)
ترجمۂکنزُالعِرفان:تمہارے دوست صرف اللہاور اس کا رسول اور ایمان والے ہیں۔ 
(5)… ’’ اِنَّ الَّذِیۡنَ یُؤْذُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ لَعَنَہُمُ اللہُ فِی الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ‘‘ (6)
ترجمۂکنزُالعِرفان:بیشک جو اللہ اور اس کے رسول کو ایذا دیتے ہیں ان پردنیا اور آخرت میں اللہ نے لعنت فرما دی ہے۔ 
(6)… ’’یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَیۡنَ یَدَیِ اللہِ وَ رَسُوۡلِہٖ‘‘ (7)
ترجمۂکنزُالعِرفان:اے ایمان والو! اللہ اور اس کے رسول سے آگے نہ بڑھو۔ 
(7)… ’’ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ شَآقُّوا اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ‘‘ (8)
ترجمۂکنزُالعِرفان:یہ اس لیے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی۔ 
(8)… ’’وَ یَنۡصُرُوۡنَ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ ؕ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الصّٰدِقُوۡنَ ‘‘ (9)
ترجمۂکنزُالعِرفان:اور اللہ اور اس کے رسول کی مدد کرتے ہیں ، وہی سچے ہیں۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…مدارک، التوبۃ، تحت الآیۃ: ۶۲، ص۴۴۲۔
2…النساء:۱۳۔		6…احزاب:۵۷۔
3…النساء:۱۴۔		7…حجرات:۱۔
4…المائدہ:۳۳۔		8…حشر:۴۔
5…المائدہ:۵۵۔		9…حشر:۸۔