Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
67 - 558
ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ طِیۡنٍ ثُمَّ قَضٰۤی اَجَلًا ؕ وَ اَجَلٌ مُّسَمًّی عِنۡدَہٗ ثُمَّ اَنۡتُمْ تَمْتَرُوۡنَ ﴿۲﴾
 ترجمۂکنزالایمان: وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک میعاد کا حکم رکھا اور ایک مقرر وعدہ اس کے یہاں ہے پھر تم لوگ شک کرتے ہو۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا پھر ایک مدت کا فیصلہ فرمایا اور ایک مقررہ مدت اسی کے پاس ہے پھر تم لوگ شک کرتے ہو۔
{ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَکُمۡ مِّنۡ طِیۡنٍ:وہی ہے جس نے تمہیں مٹی سے پیدا کیا۔} اس آیت میں ان مشرکین کا رد کیا گیا ہے جو کہتے تھے کہ ہم جب گَل کر مٹی ہو جائیں گے توپھر کیسے زندہ کئے جائیں گے؟ انہیں بتایا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے ہی تمہارے باپ حضرت آدم عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو مٹی سے پیدا فرمایا اور ان کی نسل سے لوگ پیدا ہوئے ،پھر ا س نے ایک مدت کا فیصلہ فرمایا جس کے پورا ہوجانے پر تم مرجاؤ گے اور مرنے کے بعد اُٹھانے کی ایک مقررہ مدت بھی اسی کے پاس ہے ،پھر اے کافرو! تم مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے میں شک کرتے ہو حالانکہ تمہیں علم ہے کہ تمہاری تخلیق کی ابتدا کرنے والا اللہ تعالیٰ ہے اور جو پہلی بار پیدا کرنے پر قادر ہے تو وہ دوبارہ زندہ کرنے پر بدرجہ اَولیٰ قادر ہے۔ (1)
وَہُوَ اللہُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ فِی الۡاَرْضِ ؕ یَعْلَمُ سِرَّکُمْ وَ جَہۡرَکُمْ وَ یَعْلَمُ مَا تَکْسِبُوۡنَ ﴿۳﴾ 
ترجمۂکنزالایمان: اور وہی اللہ ہے آسمانوں کااور زمین کا اسے تمہارا چھپا اور ظاہر سب معلوم ہے اور تمہارے کام جانتا ہے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور وہی اللہ آسمانوں میں اور زمین میں لائقِ عبادت ہے۔ وہ تمہاری ہر پوشیدہ اور ظاہر بات کو 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…خازن، الانعام، تحت الآیۃ: ۲، ۲/۳، جلالین، الانعام، تحت الآیۃ: ۲، ص۱۱۲، ملتقطاً۔