Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
402 - 558
 الْحَقُّ وَبَطَلَ مَا کَانُوۡا یَعْمَلُوۡنَ ﴿۱۱۸﴾ۚ فَغُلِبُوۡا ہُنَالِکَ وَانۡقَلَبُوۡا صٰغِرِیۡنَ ﴿۱۱۹﴾ۚ وَ اُلْقِیَ السَّحَرَۃُ سٰجِدِیۡنَ ﴿ۙ۱۲۰﴾ قَالُوۡۤا اٰمَنَّا بِرَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۲۱﴾ۙ رَبِّ مُوۡسٰی وَہٰرُوۡنَ ﴿۱۲۲﴾
ترجمۂکنزالایمان: تمہیں تمہارے ملک سے نکا لا چاہتا ہے تو تمہارا کیا مشورہ ہے۔ بولے انہیں اور ان کے بھائی کو ٹھہرا اور شہروں میں لوگ جمع کرنے والے بھیج دے۔کہ ہر علم والے جادوگر کو تیرے پاس لے آئیں۔ اور جادوگر فرعون کے پاس آئے بولے کچھ ہمیں انعام ملے گا اگر ہم غالب آئیں۔بولا ہاں اور اس وقت تم مقرب ہوجا ؤ گے۔ بولے اے موسیٰ یا تو آپ ڈالیں یا ہم ڈالنے والے ہوں۔ کہاتمہیں ڈالو جب انہوں نے ڈالا لوگوں کی نگاہوں پر جادو کردیا اور انہیں ڈرادیا اور بڑا جادو لائے۔اور ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ اپنا عصا ڈال تو ناگاہ وہ ان کی بناوٹوں کو نگلنے لگا۔ تو حق ثابت ہوا اور ان کا کام باطل ہوا۔تو یہاں وہ مغلوب پڑے اور ذلیل ہوکر پلٹے۔اور جادوگر سجدے میں گرادئیے گئے۔بولے ہم ایمان لائے جہان کے رب پر۔جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا۔

ترجمۂکنزُالعِرفان:  یہ تمہیں تمہارے ملک سے نکا لنا چاہتا ہے توتم کیا مشورہ دیتے ہو؟  انہوں نے کہا: انہیں اور ان کے بھائی کو کچھ مہلت دواور شہروں میں جمع کرنے والوں کو بھیج دو۔ وہ تمہارے پاس ہر علم والے جادوگرکولے آئیں گے۔ اور (پھر) جادوگر فرعون کے پاس آگئے تو کہنے لگے :اگر ہم غالب آگئے تو (کیا) ہمارے لئے یقینی طور پر کوئی انعام ہوگا۔(فرعون نے) کہا: ہاں اور بیشک تم تو (میرے) قریبی لوگوں میں سے ہوجا ؤ گے۔(جادوگروں نے) کہا: اے موسیٰ! یا تو آپ (اپنا عصا) ڈالیں یا ہم (کچھ) ڈالتے ہیں۔فرمایا: تم ہی ڈالو ۔ جب انہوں نے ڈالیں تو لوگوں کی آنکھوں پر جادو کردیا اور انہیں خوف زدہ کردیا اور وہ بہت بڑا جادولے کر آئے۔  اور ہم نے موسیٰ کو وحی فرمائی کہ تم اپنا عصا ڈال دو تو اچانک وہ عصا ان کی بناوٹی چیزوں کو نگلنے لگا۔تو حق ثابت ہوگیا اور جو کچھ وہ کررہے تھے سب باطل ہوگیا۔تو وہ وہیں مغلوب ہوگئے اور ذلیل ہوکر پلٹے۔اور جادوگر سجدے میں گرادئیے گئے۔ وہ کہنے لگے:ہم تمام جہانوں کے رب پر