مِنۡ سُہُوۡلِہَا قُصُوۡرًا وَّتَنْحِتُوۡنَ الْجِبَالَ بُیُوۡتًا ۚ فَاذْکُرُوۡۤا اٰلَآءَ اللہِ وَلَاتَعْثَوْا فِی الۡاَرْضِ مُفْسِدِیۡنَ ﴿۷۴﴾ قَالَ الْمَلَاُ الَّذِیۡنَ اسْتَکْبَرُوۡا مِنۡ قَوْمِہٖ لِلَّذِیۡنَ اسْتُضْعِفُوۡا لِمَنْ اٰمَنَ مِنْہُمْ اَتَعْلَمُوۡنَ اَنَّ صٰلِحًا مُّرْسَلٌ مِّنۡ رَّبِّہٖ ؕ قَالُوۡۤا اِنَّا بِمَاۤ اُرْسِلَ بِہٖ مُؤْمِنُوۡنَ ﴿۷۵﴾ قَالَ الَّذِیۡنَ اسْتَکْبَرُوۡۤا اِنَّا بِالَّذِیۡۤ اٰمَنۡتُمْ بِہٖ کٰفِرُوۡنَ ﴿۷۶﴾ فَعَقَرُوا النَّاقَۃَ وَعَتَوْا عَنْ اَمْرِ رَبِّہِمْ وَقَالُوۡا یٰصٰلِحُ ائْتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ کُنۡتَ مِنَ الْمُرْسَلِیۡنَ ﴿۷۷﴾ فَاَخَذَتْہُمُ الرَّجْفَۃُ فَاَصْبَحُوۡا فِیۡ دَارِہِمْ جٰثِمِیۡنَ ﴿۷۸﴾ فَتَوَلّٰی عَنْہُمْ وَقَالَ یٰقَوْمِ لَقَدْ اَبْلَغْتُکُمْ رِسَالَۃَ رَبِّیۡ وَنَصَحْتُ لَکُمْ وَلٰکِنۡ لَّاتُحِبُّوۡنَ النّٰصِحِیۡنَ ﴿۷۹﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور ثمود کی طرف ان کی برادری سے صالح کو بھیجا کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں بیشک تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے روشن دلیل آئی یہ اللہ کا ناقہ ہے تمہارے لیے نشانی تو اسے چھوڑ دو کہ اللہ کی زمین میں کھائے اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگاؤ کہ تمہیں درد ناک عذاب آلے گا۔اور یاد کرو جب تم کو عاد کا جانشین کیا اور ملک میں جگہ دی کہ نرم زمین میں محل بناتے ہو اور پہاڑوں میں مکان تراشتے ہو تو اللہ کی نعمتیں یاد کرو اور زمین میں فساد مچاتے نہ پھرو۔اس کی قوم کے تکبر والے کمزور مسلمانوں سے بولے کیا تم جانتے ہو کہ صالح اپنے رب کے رسول ہیں بولے وہ جو کچھ لے کر بھیجے گئے ہم اس پر ایمان رکھتے ہیں۔متکبر بولے جس پر تم ایمان لائے ہمیں