وَ اِذَا صُرِفَتْ اَبْصٰرُہُمْ تِلْقَآءَ اَصْحٰبِ النَّارِ ۙ قَالُوۡا رَبَّنَا لَاتَجْعَلْنَا مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۴۷﴾٪ وَنَادٰۤی اَصْحٰبُ الۡاَعْرَافِ رِجَالًا یَّعْرِفُوۡنَہُمْ بِسِیۡمٰہُمْ قَالُوۡا مَاۤ اَغْنٰی عَنۡکُمْ جَمْعُکُمْ وَ مَاکُنۡتُمْ تَسْتَکْبِرُوۡنَ ﴿۴۸﴾
ترجمۂکنزالایمان: اور جب ان کی آنکھیں دوزخیوں کی طرف پھریں گی کہیں گے اے ہمارے رب ہمیں ظالموں کے ساتھ نہ کر ۔ اور اعراف والے کچھ مردوں کو پکاریں گے جنہیں ان کی پیشانی سے پہچانتے ہیں کہیں گے تمہیں کیا کام آیا تمہارا جتھا اور وہ جو تم غرور کرتے تھے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جب ان اعراف والوں کی آنکھیں جہنمیوں کی طرف پھیری جائیں گی تو کہیں گے : اے ہمارے رب! ہمیں ظالموں کے ساتھ نہ کرنا۔ اور اعراف والے کچھ مردوں کو پکار کر کہیں گے جنہیں ان کی پیشانیوں سے پہچانتے ہوں گے : تمہاری جماعت اور جو تم تکبر کرتے تھے وہ تمہیں کام نہ آیا۔
{ وَنَادٰۤی اَصْحٰبُ الۡاَعْرَافِ رِجَالًا:اور اعراف والے کچھ مردوں کو پکاریں گے۔} جب اعراف والوں کی آنکھیں جہنمیوں کی طرف پھیر دی جائیں گی اس وقت کفار جو کہ دنیا میں تو سردار تھے اور قیامت میں جہنم کے باسی ،ان کی پیشانیوں پر جہنمی ہونے کی علامات موجود ہوں گی جس سے اعراف والے انہیں پہچانتے ہوئے پکاریں گے ’’تمہاری جماعت اور جو تم تکبر کرتے تھے وہ تمہیں کام نہ آیا۔
اَہٰۤؤُلَآءِ الَّذِیۡنَ اَقْسَمْتُمْ لَایَنَالُہُمُ اللہُ بِرَحْمَۃٍ ؕ اُدْخُلُوا الْجَنَّۃَ لَاخَوْفٌ عَلَیۡکُمْ وَلَاۤ اَنۡتُمْ تَحْزَنُوۡنَ ﴿۴۹﴾
ترجمۂکنزالایمان: کیا یہ ہیں وہ لوگ جن پر تم قسمیں کھاتے تھے کہ اللہ ان کو اپنی رحمت کچھ نہ کرے گا ان سے تو کہا گیا کہ جنت میں جاؤ نہ تم کو اندیشہ نہ کچھ غم۔