Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
326 - 558
فَاَقْبَلَ بَعْضُہُمْ عَلٰی بَعْضٍ یَّتَسَآءَلُوۡنَ ﴿۵۰﴾ قَالَ قَآئِلٌ مِّنْہُمْ اِنِّیۡ کَانَ لِیۡ قَرِیۡنٌ ﴿ۙ۵۱﴾ یَّقُوۡلُ اَئِنَّکَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِیۡنَ ﴿۵۲﴾ ءَاِذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَابًا وَّعِظٰمًا ءَاِنَّا لَمَدِیۡنُوۡنَ ﴿۵۳﴾ قَالَ ہَلْ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ﴿۵۴﴾ فَاطَّلَعَ فَرَاٰہُ فِیۡ سَوَآءِ الْجَحِیۡمِ ﴿۵۵﴾ قَالَ تَاللہِ اِنْ کِدۡتَّ لَتُرْدِیۡنِ ﴿ۙ۵۶﴾ وَلَوْ لَا نِعْمَۃُ رَبِّیۡ لَکُنۡتُ مِنَ الْمُحْضَرِیۡنَ ﴿۵۷﴾‘‘ (1)
ترجمۂکنزُالعِرفان: پھر جنتی آپس میں سوال کرتے ہوئے ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہوں گے۔ان میں سے ایک کہنے والاکہے گا:بیشک میرا ایک ساتھی تھا۔مجھ سے کہا کرتاتھا : کیا تم (قیامت کی) تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟ کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں جزا سزا دی جائے گی؟جنتی (دوسرے جنتیوں سے) کہے گا: کیا تم(جہنم میں ) جھانک کر دیکھو گے؟ تو وہ جھانکے گا تو (اپنے) اس (دنیا کے) ساتھی کو بھڑکتی آگ کے درمیان دیکھے گا۔وہ جنتی کہے گا: خدا کی قسم، قریب تھا کہ تو ضرور مجھے (بھی گمراہ کرکے) ہلاک کردیتا اور اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو ضرور میں بھی (عذاب میں ) پیش کئے جانے والوں میں سے ہوتا۔
	 نیز سورۂ مدثر میں ہے:
 ’’ کُلُّ نَفْسٍۭ بِمَا کَسَبَتْ رَہِیۡنَۃٌ ﴿ۙ۳۸﴾ اِلَّاۤ اَصْحٰبَ الْیَمِیۡنِ ﴿ؕۛ۳۹﴾ فِیۡ جَنّٰتٍ ۟ؕۛ یَتَسَآءَلُوۡنَ ﴿ۙ۴۰﴾ عَنِ الْمُجْرِمِیۡنَ ﴿ۙ۴۱﴾ مَا سَلَکَکُمْ فِیۡ سَقَرَ ﴿۴۲﴾ قَالُوۡا لَمْ نَکُ مِنَ الْمُصَلِّیۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾ وَ لَمْ نَکُ نُطْعِمُ الْمِسْکِیۡنَ ﴿ۙ۴۴﴾ وَ کُنَّا نَخُوۡضُ مَعَ الْخَآئِضِیۡنَ ۙ﴿۴۵﴾ وَ کُنَّا نُکَذِّبُ بِیَوْمِ الدِّیۡنِ ﴿ۙ۴۶﴾ حَتّٰۤی اَتٰىنَا الْیَقِیۡنُ ﴿ؕ۴۷﴾‘‘ (2)
ترجمۂکنزُالعِرفان: ہر جان اپنے کمائے ہوئے اعمال میں گروی رکھی ہے مگر دائیں طرف والے،باغوں میں ہوں گے ،وہ پوچھ رہے ہوں گے مجرموں سے،کون سی چیزتمہیں دوزخ میں لے گئی؟وہ کہیں گے:ہم نمازیوں میں سے نہیں تھے اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے اور بیہودہ فکر والوں کے ساتھ بیہودہ باتیں سوچتے تھے اور ہم انصاف کے دن کو جھٹلاتے رہے یہاں تک کہ ہمیں موت آئی۔
کفر اور بد عملی کی بڑی وجہ:
	آیت کے آخر میں فرمایا کہ وہ آخرت کا انکار کرتے ہیں۔ اس سے معلوم ہوا کہ کفر و عناد اور بد عملی کی بڑی وجہ قیامت کا انکار یا اسے بھلانا ہے اگر بندے کے دل میں قیامت کا خوف ہو تو جرم کرنے کی ہمت ہی نہ کرے ۔اسی لئے 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1…صافات۵۰تا۵۷۔
2…مدثر۳۸تا۴۷۔