Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
138 - 558
قُلْ اَنَدْعُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللہِ مَا لَا یَنۡفَعُنَا وَلَا یَضُرُّنَا وَ نُرَدُّ عَلٰۤی اَعْقَابِنَا بَعْدَ اِذْ ہَدٰىنَا اللہُ کَالَّذِی اسْتَہۡوَتْہُ الشَّیٰطِیۡنُ فِی الۡاَرْضِ حَیۡرَانَ ۪ لَہٗۤ اَصْحٰبٌ یَّدْعُوۡنَہٗۤ اِلَی الْہُدَی ائْتِنَا ؕ قُلْ اِنَّ ہُدَی اللہِ ہُوَ الْہُدٰی ؕ وَ اُمِرْنَا لِنُسْلِمَ لِرَبِّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿ۙ۷۱﴾ وَ اَنْ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اتَّقُوۡہُ ؕ وَ ہُوَ الَّذِیۡۤ اِلَیۡہِ تُحْشَرُوۡنَ ﴿۷۲﴾ وَ ہُوَ الَّذِیۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرْضَ بِالْحَقِّ ؕ وَ یَوْمَ یَقُوۡلُ کُنۡ فَیَکُوۡنُ ۬ؕ قَوْلُہُ الْحَقُّ ؕ وَلَہُ الْمُلْکُ یَوْمَ یُنۡفَخُ فِی الصُّوۡرِؕ عٰلِمُ الْغَیۡبِ وَ الشَّہٰدَۃِ ؕ وَ ہُوَ الْحَکِیۡمُ الْخَبِیۡرُ ﴿۷۳﴾

ترجمۂکنزالایمان: تم فرماؤ کیا ہم اللہ کے سوا اس کو پوجیں جو ہمارا نہ بھلا کرے نہ برُا اور الٹے پاؤں پلٹا دیے جائیں بعد اس کے کہ اللہ نے ہمیں راہ دکھائی اس کی طرح جسے شیطانوں نے زمین میں راہ بھلادی حیران ہے اس کے رفیق اسے راہ کی طرف بلا رہے ہیں کہ ادھر آ تم فرماؤ کہ اللہ ہی کی ہدایت ہدایت ہے اور ہمیں حکم ہے کہ ہم اس کے لیے گردن رکھ دیں جو رب ہے سارے جہان کا۔اور یہ کہ نماز قائم رکھو اور اس سے ڈرو اور وہی ہے جس کی طرف تمہیں اٹھنا ہے۔ اور وہی ہے جس نے آسمان و زمین ٹھیک بنائے اور جس دن فنا ہوئی ہر چیز کو کہے گا ہو جا وہ فوراً ہوجائے گی ۔اس کی بات سچ ہی ہے اور اسی کی سلطنت ہے جس دن صور پھونکا جائے گا ہر چھپے اور ظاہر کا جاننے والا اور وہی ہے حکمت والا خبردار۔

ترجمۂکنزُالعِرفان: تم فرماؤ، کیا ہم اللہ کے سوا اس کی عبادت کریں جونہ ہمیں نفع دے سکتا ہے اور نہ ہمیں نقصان پہنچا