Brailvi Books

صراط الجنان جلد سوم
102 - 558
 ہو جائے گی اور اللہ تعالیٰ انسانوں ،جنوں ، چوپایوں اور وحشی جانوروں الغرض تمام مخلوق کوجمع فرمائے گا، اس دن اللہ تعالیٰ جانوروں کے درمیان بھی قصاص رکھے گا یہاں تک کہ بے سینگ والی بکری کا سینگ والی بکری سے بدلہ لیا جائے گا، پھر انہیں کہا جائے گا کہ تم سب مٹی ہو جاؤ۔ اس وقت کافر یہ تمنا کرے گا کہ کاش میں بھی مٹی ہو جاتا۔(1)
وَالَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا صُمٌّ وَّ بُکْمٌ فِی الظُّلُمٰتِ ؕ مَنۡ یَّشَاِ اللہُ یُضْلِلْـہُ ؕ وَ مَنۡ یَّشَاۡ یَجْعَلْہُ عَلٰی صِرٰطٍ مُّسْتَقِیۡمٍ ﴿۳۹﴾ ترجمۂکنزالایمان: اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں بہرے اور گونگے ہیں اندھیروں میں اللہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے سیدھے رستے ڈال دے۔
ترجمۂکنزُالعِرفان: اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ بہرے اور گونگے ہیں ، اندھیروں میں ( ہیں۔) اللہ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے سیدھے راستہ پر ڈال دے۔
{ وَالَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا:اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں۔} ارشاد فرمایا کہ جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں وہ بہرے اور گونگے ہیں کیونکہ حق ماننا اور حق بولنا انہیں مُیَسَّر نہیں اوروہ  جہالت، حیرت اور کفر کے اندھیروں میں پڑے ہوئے ہیں۔اللہ عَزَّوَجَلَّ جسے چاہے گمراہ کرے اور جسے چاہے سیدھے راستہ پر ڈال دے اور اسلام کی توفیق عطا فرمائے۔
قُلْ اَرَءَیۡتَکُمۡ اِنْ اَتٰىکُمْ عَذَابُ اللہِ اَوْ اَتَتْکُمُ السَّاعَۃُ اَغَیۡرَ اللہِ تَدْعُوۡنَ ۚ اِنۡ کُنۡتُمْ صٰدِقِیۡنَ ﴿۴۰﴾ بَلْ اِیَّاہُ تَدْعُوۡنَ فَیَکْشِفُ مَا تَدْعُوۡنَ اِلَیۡہِ اِنْ شَآءَ وَتَنۡسَوْنَ مَا تُشْرِکُوۡنَ ﴿٪۴۱﴾
ترجمۂکنزالایمان:تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر تم پر اللہ کا عذاب آئے یا قیامت قائم ہو کیا اللہ کے سوا کسی اور کو پکارو گے 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ 
1…مستدرک، کتاب الاہوال، جعل اللہ القصاص بین الدواب، ۵/۷۹۴، الحدیث: ۸۷۵۶۔