Brailvi Books

صراط الجنان جلد دوم
368 - 476
 پاؤں مبار ک بھی معجزہ کہ پتھر پر چلیں تو پتھر ان کا اثر لے لے اور فرش پر بھی چلیں اور عرش پر بھی ۔ غرض کہ ان کا ہر ہر عُضْوِ پاک اور ہر ہر بال مبارک رب  عَزَّوَجَلَّکے پہچاننے کی دلیل ہے۔ پسینہ مبارک معجزہ کہ جس میں گلاب کی بے مثل خوشبو۔ جاگنا اور سونا معجزہ کہ ہر ایک کی نیند وضو توڑ دے مگرسرکارِ عالی وقارصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کی نیند وضو نہیں توڑتی۔ تمام جسم پاک سایہ سے محفوظ کہ سایہ بھی کسی کے قدم کے نیچے نہ آئے غرض کہ تاجدارِ رسالتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کا ہر وصف معجزہ اورہر حالت رب تعالیٰ کی قدرت کی دلیل ہے ۔
{ وَاَنۡزَلْنَاۤ اِلَیۡکُمْ نُوۡرًا مُّبِیۡنًا:اور ہم نے تمہاری طرف روشن نورنازل کیا۔} روشن نور سے مراد قرآنِ پاک ہے جو حضور ِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہ وَسَلَّمَ کے ذریعے ہمیں ملا۔
فَاَمَّا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللہِ وَاعْتَصَمُوۡا بِہٖ فَسَیُدْخِلُہُمْ فِیۡ رَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَفَضْلٍ ۙ وَّیَہۡدِیۡہِمْ اِلَیۡہِ صِرٰطًا مُّسْتَقِیۡمًا ﴿۱۷۵﴾ؕ 
ترجمۂکنزالایمان: تو وہ جو اللہ پر ایمان لائے اور اس کی رسی مضبوط تھامی تو عنقریب اللہ انہیں اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف سیدھی راہ دکھائے گا۔

ترجمۂکنزُالعِرفان:تو وہ جو اللہ پر ایمان لائے اور انہوں نے اس کی رسی مضبوطی سے تھام لی تو عنقریب اللہ انہیں اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا اور انہیں اپنی طرف سیدھی راہ دکھائے گا۔
{ فَسَیُدْخِلُہُمْ فِیۡ رَحْمَۃٍ مِّنْہُ وَفَضْلٍ: تو عنقریب اللہ انہیں اپنی رحمت اور اپنے فضل میں داخل کرے گا۔} ایمان والوں کو رحمت، فضل اور سیدھے راستے کی بشارت عطا فرمائی گئی ہے۔ رحمت جنت ہے اور فضل جنت میں کرم بالائے کرم والے اُمور ہیں اور سیدھا راستہ دین اسلام ہے جو سیدھا قرب ِ الٰہی تک لیجاتا ہے۔ 
یَسْتَفْتُوۡنَکَ ؕ قُلِ اللہُ یُفْتِیۡکُمْ فِی الْکَلٰلَۃِ ؕ اِنِ امْرُؤٌا ہَلَکَ لَیۡسَ لَہٗ