| شریعت و طریقت |
شعرانی فرماتے ہیں '' ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ صحابہ کرام و تابعین اور ائمہ مجتہدین کا مقام دیگر تمام اولیاء کرام کے مقام سے زیادہ بڑا وعظیم ہے۔''
(میزان الشریعۃ الکبریٰ ص ۱۷۲ مطبوعہ مصر)
ان اقوال کے علاوہ بھی بزرگوں کے اقوال کی نہریں موجیں مار رہی ہیں اور ان کے فیضوں کا سمندر لہریں لے رہا ہے مگر انصاف والے کے لئے یہ چند اقوال ہی کافی ہیں اور تعصب کرنے والے کے لئے دفتر بھی کافی نہیں۔
واٰخر دعوانا ان الحمدﷲرب العلمین۔